مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ اللِّبَاسِ] ‹ [بَابٌ فِي تَقْلِيمِ الْأَظْفَارِ وَغَيْرِ ذَلِكَ] · حديث 8863
8863 - وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: «لَمَّا فَتَحَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَكَّةَ قَالَ: " إِنَّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ حَرَّمَ شُرْبَ الْخَمْرِ وَثَمَنَهَا» ". قَالَ: " «وَقُصُّوا الشَّوَارِبَ، وَاعْفُوا اللِّحَى، وَلَا تَمْشُوا فِي الْأَسْوَاقِ إِلَّا وَعَلَيْكُمُ الْإِزَارُ، إِنَّهُ لَيْسَ مِنَّا مَنْ عَمِلَ سُنَّةَ غَيْرِنَا» ". قُلْتُ: وَهُوَ بِتَمَامِهِ فِي الْبُيُوعِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يُوسُفُ بْنُ مَيْمُونٍ ضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَالْبُخَارِيُّ وَجَمَاعَةٌ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مکہ فتح کیا ' تو آپ نے ارشاد فرمایا: " بے شک اللہ اور اس کے رسول نے شراب پینے اور اس کی قیمت کو حرام قرار دیدیا ہے آپ نے یہ بھی فرمایا : مونچھیں چھوٹی رکھو داڑھی بڑھا کے رکھو اور بازاروں میں جب چلو تو تم پر تہبند موجود ہونا چاہیے وہ شخص ہم میں سے نہیں ہو گا' جو ہمارے علاوہ کسی کی سنت پر عمل کرے '' ۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں: ) میں یہ کہتا ہوں یہ مکمل روایت خرید و فروخت کے متعلق باب میں موجود ہے۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یوسف بن میمون ہے' جسے امام احمد امام بخاری اور ایک جماعت نے ضعیف قرار دیا ہے ابن حبان نے اسے ثقہ کہا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔
إِنَّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ حَرَّمَ شُرْبَ الْخَمْرِ وَثَمَنَهَا» ← «لَمَّا فَتَحَ رَسُولُ اللَّهِ مَكَّةَ ← ابْنِ عَبَّاسٍ،
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Dressing Book] › [Chapter on pruning the nails and otherwise] · Hadith 8863
