مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ اللِّبَاسِ] ‹ [بَابُ مَا جَاءَ فِي الشَّعْرِ وَاللِّحْيَةِ] · حديث 8839
8839 - وَعَنِ ابْنَيْ بِشْرٍ قَالَا: «دَخَلَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَوَضَعْنَا لَهُ قَطِيفَةً لَنَا فَثَنَيْنَاهَا، فَجَلَسَ وَأُنْزِلَ عَلَيْهِ الْوَحْيُ فِي بَيْتِنَا، وَقَدَّمْنَا إِلَيْهِ زُبْدًا وَتَمْرًا وَكَانَ يُحِبُّ الزُّبْدَ، وَكَانَ فِي رَأْسِ أَحَدِهِمْ قَرْنُ شَعْرٍ مُجْتَمِعٌ، كَأَنَّهُ قَرَنٌ فَقَالَ: " أَلَا أَرَى فِي أُمَّتِي قَرْنًا»؟ ". فَذَكْرَ الْحَدِيثِ. وَنَصُّهُ رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
حضر ت بشر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے دونوں صاحبزادے بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائےہم نے آپ کے لئے چٹائی بچھائی ہم نے اسے پھیلادیا آپ تشریف فرما ہوئے آپ پر ہمارے گھر میں وحی بھی نازل ہوئی ہم نے آپ کے سامنے پنیر اور کھجوریں پیش کیں آپ پنیر کو پسند کرتے تھے' ان لوگوں میں سے ایک شخص کے سر میں کچھ بالوں کی چوٹی تھی' وہ اکٹھے تھے ' یوں جیسے سینگ ہوں ' تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کیا میں اپنی امت میں سینگ نہیں دیکھ رہا ہوں۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے' اور یہ روایت امام ابو داؤد نے بھی نقل کی ہے۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔
ابْنَيْ بِشْرٍ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Dressing Book] › [Chapter of What Comes in Poetry and Life] · Hadith 8839
