مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ اللِّبَاسِ] ‹ [بَابُ مَا جَاءَ فِي الشَّيْبِ وَالْخِضَابِ] · حديث 8779
8779 - وَعَنِ الْحَكَمِ بْنِ عَمْرٍو الْغِفَارِيِّ قَالَ: دَخَلْتُ أَنَا وَأَخِي رَافِعُ بْنُ عَمْرٍو عَلَى أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ - رَحِمَهُ اللَّهُ - وَأَنَا مَخْضُوبٌ بِالْحِنَّاءِ وَأَخِي مَخْضُوبٌ بِالصُّفْرَةِ فَقَالَ لِي عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَحِمَهُ اللَّهُ: هَذَا خِضَابُ الْإِسْلَامِ وَقَالَ لِأَخِي: هَذَا خِضَابُ الْإِيمَانِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ حَبِيبٍ، وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَضَعَّفَهُ أَحْمَدُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
حکم بن عمرو غفاری بیان کرتے ہیں: میں اور میرا بھائی رافع بن عمرو ' امیر المومنین حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے میں نے مہندی کا خضاب لگایا ہوا تھا' اور میرے بھائی نے زرد خضاب لگایا ہوا تھا حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے میرے بارے میں فرمایا یہ اسلام کا خضاب ہے' اور میرے بھائی کے لئے فرمایا یہ ایمان کا خضاب ہے۔ یہ روایت امام احمدنے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالصمد بن حبیب ہے یحییٰ بن معین نےا سے ثقہ قرار دیا ہے امام احمد نے اسے ضعیف کہا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔
لِي عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ هَذَا خِضَابُ الْإِسْلَامِ ← مَخْضُوبٌ بِالْحِنَّاءِ وَأَخِي مَخْضُوبٌ بِالصُّفْرَةِ ← وَأَخِي رَافِعُ بْنُ عَمْرٍو عَلَى أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ← دَخَلْتُ ← الْحَكَمِ بْنِ عَمْرٍو الْغِفَارِيِّ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Dressing Book] › [Chapter of what is brought in the gray and the darkness] · Hadith 8779
