مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ اللِّبَاسِ] ‹ [بَابُ مَا جَاءَ فِي الرَّيْحَانِ وَالطِّيبِ] · حديث 8767
8767 - وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " «إِذَا أُتِيَ أَحَدُكُمْ بِالطَّيِّبِ فَلْيُصِبْ مِنْهُ، وَإِذَا أُتِيَ بِحَلْوَى فَلْيُصِبْ مِنْهَا» ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخِهِ، وَفِيهِ فَضَالَةُ بْنُ حُصَيْنٍ قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: مُضْطَرِبُ الْحَدِيثِ. وَإِبْرَاهِيمُ بْنُ عَرْعَرَةَ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَقَالَ فِيهِ: " «إِذَا وُضِعَ الطِّيبُ بَيْنَ يَدَيْ أَحَدِكُمْ فَلْيَلْمِسْ مِنْهُ». وَلَيْسَ فِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَرْعَرَةَ.
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: " جب کسی شخص کےپاس خوشبو لائی جائے ' تو وہ اسے لگا لے اور جب حلوہ ( یا میٹھی چیز ) لائی جائے ' تو وہ اسے استعمال کرے''۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں اپنے استاد کے حوالے سے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی فضالہ بن حصین ہے ۔ ابو حاتم کہتے ہیں : یہ مضطرب الحدیث ہے' اور ایک راوی ابراہیم بن عرعرہ ہے میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ انہوں نے اس میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں: جب تم میں سے کسی ایک کے سامنے خوشبو رکھی جائے تو وہ اس میں سے لگا لے"۔ اس کی سند میں ابراہیم بن عرعرہ نامی راوی نہیں ہے۔
أَبِي هُرَيْرَةَ،
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Dressing Book] › [Chapter of what came in the wind and the goodness] · Hadith 8767
