مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ اللِّبَاسِ] ‹ [بَابُ مَا جَاءَ فِي الْخَلُوقِ] · حديث 8755
8755 - وَعَنْ عُمَارَةَ أَنَّهُ «أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ فَتْحِ مَكَّةَ لِيُبَايِعَهُ، فَرَأَى يَدَهُ مُخَلَّقَةً فَكَفَّ عَنْهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَدَهُ، فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ: ثَكِلَتْكَ أُمُّكَ، إِنَّمَا كَفَّ يَدَهُ عَنْكَ لِأَنَّهَا مُخَلَّقَةٌ، فَغَسَلَ يَدَهُ، ثُمَّ أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَبَايَعَهُ». رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ حُرَيْثُ بْنُ مَطَرٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
حضرت عمارہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں: وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں فتح مکہ کے دن حاضر ہوئے تاکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان سے بیعت لیں ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کے ہاتھ پر خلوق لگی ہوئی دیکھی ' تو آپ نے اس سے ہاتھ پیچھے کر لیا ایک شخص نے ان سے کہا: تمہاری ماں تمہیں روئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنا دست مبارک اس لئے تم سے پیچھے کیا ہے' کیونکہ اس پر خلوق لگی ہوئی ہے' تو ان صاحب نے اپنا ہاتھ دھویا پھر وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئے ' تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے بیعت لی۔ یہ روایت امام بزاراور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سندمیں ایک راوی حریث بن مطر ہے' اور وہ متروک ہے۔
الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ حُرَيْثُ بْنُ مَطَرٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Dressing Book] › [Chapter of what comes in the creatures] · Hadith 8755
