مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ اللِّبَاسِ] ‹ [بَابُ النَّهْيِ عَنْ لُبْسِ الْخُفِّ قَبْلَ أَنْ يَنْفُضَهَا] · حديث 8635
8635 - عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: «دَعَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِخُفَّيْهِ يَلْبَسُهُمَا فَلَبِسَ إِحْدَاهُمَا ثُمَّ جَاءَ غُرَابٌ فَاحْتَمَلَ الْأُخْرَى فَرَمَى بِهَا فَخَرَجَتْ مِنْهَا حَيَّةٌ. فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " مَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلَا يَلْبَسْ خُفَّيْهِ حَتَّى يَنْفُضَهُمَا» ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ هَاشِمُ بْنُ عَمْرٍو، وَلَمْ أَعْرِفْهُ إِلَّا أَنَّ ابْنَ حِبَّانَ ذَكَرَ فِي الثِّقَاتِ هَاشِمَ بْنَ عَمْرٍو فِي طَبَقَتِهِ، وَالظَّاهِرُ أَنَّهُ هُوَ إِلَّا أَنَّهُ لَمْ يَذْكُرْ رِوَايَتَهُ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَيَّاشٍ، وَشَيْخُ إِسْمَاعِيلَ فِي هَذَا الْحَدِيثِ شَامِيٌّ، فَرُوَاتُهُ ثِقَاتٌ، وَهُوَ صَحِيحٌ إِنْ شَاءَ اللَّهُ. وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ: " «اخْشَوْشِنُوا، وَامْشُوا حُفَاةً» ". فِي بَابِ تَرْكِ الرَّفَاهِيَةِ.
حرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآل وسلم نے موزے منگوائے تاکہ انہیں پہنیں آپ نے ایک موزہ پہن لیا پھر ایک کو ا آیا اس نے دوسرا موزہ اٹھا یا اور اسے جا کر پھینک دیا تو اس میں سے سانپ نکل آیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآل وسلم نے فرمایا :" جو شخص اللہ تعالی اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو وہ جھاڑنے سے پہلے اپنے موزے نہ پہنے"۔یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ہاشم بن عمرو ہے میں اس سے واقف نہیں ہوں البتہ ابن حبان نے کتاب الثقات میں ہاشم بن عمرو کا ذکر اس کے طبقہ میں کیا ہے بظاہر تو یہی لگتا ہے کہ یہ وہی ہے البتہ انہوں نے یہ بات ذکر نہیں کی کہ اس راوی نے اسماعیل بن عیش سے روایت نقل کی ہے ۔ اور اس حدیث میں اسماعیل کا استاد شامی ہے تو اس کے راوی ثقہ ہیں اور یہ روایت صحیح ہو گی ، اگر اللہ نے چاہا ۔ اس سے پہلے ، سہولت پسندی کو ترک کرنے سے متعلق باب میں یہ روایت گزر چکی ہے ۔" موٹا کپرآ پہنو ور برہنہ پاؤں چلو "۔
اَبِیْ اُمَامَۃَ،
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Dressing Book] › [Chapter forbidding wearing the slippers before wearing them] · Hadith 8635
