مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْبُيُوعِ] ‹ [بَابُ اللُّقَطَةِ] · حديث 6849
6849 - «وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ وَجَدَ دِينَارًا فِي السُّوقِ فَأَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: " عَرِّفْهُ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ ". قَالَ: فَعَرَّفَهُ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ فَلَمْ يَجِدْ مَنْ يَعْرِفُهُ فَرَجَعَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخْبَرَهُ فَقَالَ: " شَأْنُكَ ". قَالَ: فَبَاعَهُ عَلِيٌّ فَابْتَاعَ مِنْهُ بِثَلَاثَةِ دَرَاهِمَ شَعِيرًا وَبِثَلَاثَةِ دَرَاهِمَ تَمْرًا، وَقَضَى ثَلَاثَةَ دَرَاهِمَ، وَابْتَاعَ بِدِرْهَمٍ لَحْمًا، وَابْتَاعَ بِدِرْهَمٍ زَيْتًا. وَكَانَ الدِّينَارُ بِأَحَدَ عَشَرَ دِرْهَمًا. فَلَمَّا كَانَ بَعْدَ ذَلِكَ جَاءَ صَاحِبُهُ فَعَرَفَهُ فَقَالَ لَهُ عَلِيٌّ: قَدْ أَمَرَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. فَانْطَلَقَ صَاحِبُ الدِّينَارِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَذَكَرَ ذَلِكَ لَهُ، فَقَالَ لِعَلِيٍّ: " رُدَّهُ ". قَالَ: قَدْ أَكَلْتُهُ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِلرَّجُلِ: " إِذَا جَاءَنَا شَيْءٌ أَدَّيْنَاهُ إِلَيْكَ». رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَأَبُو يَعْلَى بِنَحْوِهِ، وَقَدْ رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ بِغَيْرِ سِيَاقِهِ بِاخْتِصَارٍ أَيْضًا، وَفِيهِ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي سَبْرَةَ، وَهُوَ وَضَّاعٌ.
حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: حضرت علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ نے بازار میں ایک دینار پایا، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے تو نبی اکرم صلى الله علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم تین دن تک اس کا اعلان کرو راوی بیان کرتے ہیں: حضرت علی رضی اللہ عنہ نے تین دن تک اس کا اعلان کیا لیکن انہیں کوئی ایسا شخص نہیں ملا جو اس کی شناخت کر لیتا وہ واپس نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور آپ کو اس بارے میں بتایا تو آپ نے فرمایا: تم اسے استعال کرلو حضرت علی رضی اللہ عنہ نے اسے فروخت کر دیا اور اس میں سے تین درہم کے جو خرید لئے تین درہم کی کھجوریں خرید لیں تین درہم کا قرض ادا کر دیا ایک درہم کا گوشت خرید لیا ایک درہم کا زیتون کا تیل خرید لیا ان دنوں ایک دینار گیارہ درہم کا ہوتا ہے اس کے بعد اس دینار کا مالک آ گیا اور اس نے اس دینار کی شناخت بیان کردی، تو حضرت علی نے فرمایا اللہ کے رسول نے مجھے حکم دیا تھا (تو میں نے اسے خرچ کرلیا) دینار کا مالک نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گیا اور آپ کے سامنے یہ بات ذکر کی کہ تو آپ نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے فرمایا تم اسے واپس کرو انہوں نے عرض کی : میں نے تو وہ خرچ کرلیا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص سے فرمایا جب ہمارے پاس کوئی چیز آئے گی تو ہم تمہیں ادائیگی کر دیں گے۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور امام ابویعلیٰ نے اس کی مانند نقل کی ہے امام ابو داؤد نے اس سے اختصار کے ساتھ اس سیاق کے بغیر کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر بن ابو سبرہ ہے اور وہ روایت ایجاد کرنے والا ہے۔
أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ،
Hadith 6849
