مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْبُيُوعِ] ‹ [بَابٌ فِيمَنْ فَرَّجَ عَنْ مُعْسِرٍ أَوْ أَنْظَرَهُ أَوْ تَرَكَ الْغَارِمَ] · حديث 6676
6676 - وَعَنْ بُرَيْدَةَ قَالَ: «سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: " مَنْ أَنْظَرَ مُعْسِرًا فَلَهُ بِكُلِّ يَوْمٍ مِثْلِهِ صَدَقَهٌ ". قَالَ: ثُمَّ سَمِعْتُهُ يَقُولُ: " مَنْ أَنْظَرَ مُعْسِرًا فَلَهُ بِكُلِّ يَوْمٍ مِثْلَيْهِ صَدَقَةٌ ". فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، سَمِعْتُكَ تَقُولُ: مَنْ أَنْظَرَ مُعْسِرًا فَلَهُ بِكُلِّ يَوْمٍ مِثْلِهِ صَدَقَةٌ. ثُمَّ سَمِعْتُكَ تَقُولُ: " مَنْ أَنْظَرَ مُعْسِرًا فَلَهُ بِكُلِّ يَوْمٍ مِثْلَيْهِ صَدَقَةٌ ". قَالَ: " لَهُ بِكُلِّ يَوْمٍ صَدَقَةٌ قَبْلَ أَنْ يَحِلَّ الدَّيْنُ، فَإِذَا حَلَّ فَأَنْظَرَهُ فَلَهُ بِكُلِّ يَوْمٍ مِثْلَيْهِ صَدَقَةٌ» ". قُلْتُ: رَوَى ابْنُ مَاجَهْ طَرَفًا مِنْهُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
حضرت بریدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ’’جو شخص تنگدست کومہلت دے گا، تو اسے ہر ایک دن، اُتنی رقم جتنا صدقہ کرنے کا ثواب ملے گا‘‘۔ راوی بیان کرتے ہیں: پھر میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ’’جو شخص تنگدست کومہلت دے گا، اُسے روزانہ اُس سے دُگنی رقم صدقہ کرنے کا ثواب ملے گا‘‘۔ میں نے عرض کی یارسول اللہ! میں نے پہلے آپ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا :’’جو شخص تنگدست کو مہلت دے گا تو اسے روزانہ اتنی رقم صدقہ کرنے کا ثواب ملے گا‘‘۔ پھر میں نے آپ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ’’جو شخص تنگدست کو مہلت دے گا اسے روزانہ دُگنی رقم صدقہ کرنے کا ثواب ملے گا‘‘۔ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب قرض کی واپسی کا وقت نہ آیا ہو، اُس سے پہلے روزانہ اتنی رقم صدقہ کرنے کا ثواب ملے گا، اور جب وہ وقت گزر جائے اور وہ پھر بھی اسے مہلت دے، تو اسے روزانہ اُس سے دُگنی رقم صدقہ کرنے کا ثواب ملے گا‘‘۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابن ماجہ نے اس روایت کا ایک حصہ نقل کیا ہے۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔
مَنْ أَنْظَرَ مُعْسِرًا فَلَهُ بِكُلِّ يَوْمٍ مِثْلَيْهِ صَدَقَةٌ فَقُلْتُ: ← ثُمَّ ← مَنْ أَنْظَرَ مُعْسِرًا فَلَهُ بِكُلِّ يَوْمٍ مِثْلِهِ صَدَقَةٌ ← رَسُولِ اللَّهِ ← وَعَنْ بُرَيْدَةَ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Sales] › [A chapter in whomever relieved the poor, or saw him, or left the debtor] · Hadith 6676
