مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْبُيُوعِ] ‹ [بَابُ مَا جَاءَ فِي الدَّيْنِ] · حديث 6635
6635 - وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: «قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " الْغَفْلَةُ فِي ثَلَاثٍ: عَنْ ذِكْرِ اللَّهِ، وَحِينَ يُصَلَّى الصُّبْحُ إِلَى أَنْ تَطْلُعَ الشَّمْسُ، وَغَفْلَةُ الرَّجُلِ عَنْ نَفْسِهِ حَتَّى يَرْكَبَهُ الدَّيْنُ» ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ حُدَيْجُ بْنُ صَوْمَى، وَهُوَ مَسْتُورٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فر مایا: ’’غفلت تین صورتوں میں ہوتی ہے اللہ کے ذکر کے حوالے سے اور اس وقت جب آدمی نے صبح کی نماز ادا کر لی ہو اس وقت سے لے کر سورج طلوع ہونے تک، اور آدمی کا اپنی ذات کے حوالے سے غفلت کا شکار ہونا، یہاں تک کہ اس پر قرض سوار ہوجائے (یعنی اس کے ذمہ قرض لازم ہوجائے)‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حدیج بن صومی ہے اور وہ مستور ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔
عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو
Hadith 6635
