مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْبُيُوعِ] ‹ [بَابُ الْبُكُورِ وَمَا فِيهِ مِنَ الْبَرَكَةِ] · حديث 6226
6226 - وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " «اللَّهُمَّ بَارِكْ لِأُمَّتِي فِي بُكُورِهَا» ". قُلْتُ: رَوَى لَهُ ابْنُ مَاجَهْ: " «اللَّهُمَّ بَارِكْ لِأُمَّتِي فِي بُكُورِهَا يَوْمَ الْخَمِيسِ» ". وَهُوَ هَنَا مُطْلَقٌ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ نَجِيحٍ وَالِدِ عَلِيِّ بْنِ الْمَدِينِيِّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشادفرمایا: ”اے اللہ ! تو میری امت کے لئے اُن کے صبح کے کاموں برکت رکھ دے‘‘۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں: )میں یہ کہتا ہوں: امام ابن ماجہ نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ روایت نقل کی ہے ”اے اللہ ! تو میری امت کے لئےجمعرات کے دن ان کے صبح کے کاموں میں برکت رکھ دے‘‘۔جبکہ یہ روایت یہاں مطلق طور پر ذکر ہوئی ہے۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک عبداللہ بن جعفر بن نجیح ہے‘ جوعلی بن مدینی کا والد ہےاور وہ ضعیف ہے۔
أَبِي هُرَيْرَةَ،
Hadith 6226
