مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الطِّبِّ] ‹ [بَابُ التَّدَاوِي بِسَمْنِ الْبَقَرِ] · حديث 8311
8311 - عَنْ زُهَيْرٍ قَالَ: حَدَّثَتْنِي امْرَأَةٌ مِنْ أَهْلِي عَنْ مُلَيْكَةَ بِنْتِ عَمْرٍو، الزَّيْدِيَّةُ مَنْ وَلَدِ زَيْدِ اللَّهِ بْنِ سَعْدٍ قَالَتْ: «اشْتَكَيْتُ وَجَعًا فِي حَلْقِي، فَأَتَيْتُهَا فَوَضَعَتْ لَهُ سَمْنَ بَقَرٍ، قَالَتْ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: " أَلْبَانُهَا شِفَاءٌ، وَسَمْنُهَا دَوَاءٌ، وَلَحْمُهَا دَاءٌ» ". قُلْتُ: قَوْلُهُ: فَأَتَيْتُهَا يَعْنِي: إِنَّ الْمَرْأَةَ مِنْ أَهْلِهِ أَتَتْ مُلَيْكَةَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَالْمَرْأَةُ لَمْ تُسَمَّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ. وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ أَبِي مُوسَى فِي بَابِ التَّدَاوِي فِي أَوَّلِ الْكِتَابِ.
زہیر بیان کرتے ہیں : میرے خاندان کی ایک خاتون نے مجھے ملیکہ بنت عمرو کے حوالے سے روایت نقل کی ہے ۔ جو حضرت زید بن سعد رضی اللہ عنہ کی اولاد میں سے تھیں وہ بیان کرتی ہیں : مجھے گلے میں تکلیف کی شکایت ہو گئی میں ملیکہ کے پاس گئی تو انہوں نے اس خاتون کے لئے گائے کا گھی رکھا اور یہ بات بیان کی : نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : اس کا دودھ شفاء اور اس کا گھی دواء ہے اور اس کا گوشت بیماری ہے ۔ میں یہ کہتا ہوں : ان کا یہ کہنا : میں ان کے پاس گئی یعنی راوی کے خاندان کی خاتون ملیکہ نامی خاتون کے پاس گئی ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس خاتون کا نام بیان نہیں کیا گیا اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔ اس سے پہلے حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول حدیث کتاب کے آغاز میں دواء استعمال کرنے سے متعلق باب میں گزر چکی ہے ۔
«اشْتَكَيْتُ وَجَعًا فِي حَلْقِي، فَأَتَيْتُهَا فَوَضَعَتْ لَهُ سَمْنَ بَقَرٍ، ← مُلَيْكَةَ بِنْتِ عَمْرٍو، الزَّيْدِيَّةُ مَنْ وَلَدِ زَيْدِ اللَّهِ بْنِ سَعْدٍ ← حَدَّثَتْنِي امْرَأَةٌ مِنْ أَهْلِي ← زُهَيْرٍ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [Medical book] › [Chapter of remedies with cow's milk] · Hadith 8311
