مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الطِّبِّ] ‹ [بَابُ النَّهْيِ عَنِ التَّدَاوِي بِالْحَرَامِ] · حديث 8287
8287 - عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ: «اشْتَكَتِ ابْنَةٌ لِي، فَنَبَذْتُ لَهَا فِي تَوْرٍ، فَدَخْلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يَغْلِي، فَقَالَ: " مَا هَذَا؟ " فَقُلْتُ: إِنَّ ابْنَتِي اشْتَكَتْ، فَنَبَذْتُ لَهَا هَذَا، فَقَالَ: " إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - لَمْ يَجْعَلْ شِفَاءَكُمْ فِي حَرَامٍ» ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: " فِي كُوزٍ " بَدَلَ " تَوْرٍ ". وَرِجَالُ أَبِي يَعْلَى رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا حَسَّانَ بْنَ مُخَارِقٍ، وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں : میری ایک بیٹی بیمار ہو گئی میں نے اس کے لئے ایک پیالے میں نبیذ تیار کی نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم گھر تشریف لائے ، تو اس نبیذ میں جوش آ رہا تھا ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت کیا : یہ کیا ہے ؟ میں نے عرض کی : میری بیٹی بیمار ہو گئی ہے میں نے اس کے لئے نبیذ تیار کی ہے ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : بے شک اللہ تعالیٰ نے حرام چیز میں تمہاری شفاء نہیں رکھی ہے ۔ یہ روایت امام ابو یعلیٰ نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ تاہم انہوں نے پیالے کی جگہ لفظ کوزہ نقل کیا ہے امام ابو یعلیٰ کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف حسان بن مخارق کا معاملہ مختلف ہے اور ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے ۔
مَا هَذَا؟ فَقُلْتُ: ← «اشْتَكَتِ ابْنَةٌ لِي، فَنَبَذْتُ لَهَا فِي تَوْرٍ، فَدَخْلَ النَّبِيُّ وَهُوَ يَغْلِي، ← أُمِّ سَلَمَةَ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [Medical book] › [Chapter forbidding supplication for the forbidden] · Hadith 8287
