مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الطِّبِّ] ‹ بَابُ رُقْيَةِ الْجُنُونِ] · حديث 8467
8467 - عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ قَالَ: «كُنْتُ عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَجَاءَهُ أَعْرَابِيٌّ فَقَالَ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ إِنَّ لِي أَخًا وَبِهِ وَجَعٌ، قَالَ: " وَمَا وَجَعُهُ؟ " قَالَ: بِهِ لَمَمٌ. قَالَ: " فَأْتِنِي بِهِ " قَالَ: فَوَضَعَهُ بَيْنَ يَدَيْهِ فَعَوَّذَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ وَأَرْبَعِ آيَاتٍ مِنْ أَوَّلِ سُورَةِ الْبَقَرَةِ، وَهَاتَيْنِ الْآيَتَيْنِ (وَإِلَهُكُمْ إِلَهٌ وَاحِدٌ)، وَآيَةِ الْكُرْسِيِّ، وَثَلَاثِ آيَاتٍ مِنْ آخِرِ سُورَةِ الْبَقَرَةِ، وَآيَةٍ مِنْ آلِ عِمْرَانَ: {شَهِدَ اللَّهُ أَنَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ} [آل عمران: 18]، وَآيَةٍ مِنَ الْأَعْرَافِ: (إِنَّ رَبَّكُمُ اللَّهُ)، وَآخَرِ آيَةِ الْمُؤْمِنِينَ: {فَتَعَالَى اللَّهُ الْمَلِكُ الْحَقُّ} [المؤمنون: 116]، وَآيَةٍ مِنْ سُورَةِ الْجِنِّ: {وَأَنَّهُ تَعَالَى جَدُّ رَبِّنَا} [الجن: 3]، وَعَشْرِ آيَاتٍ مَنْ أَوَّلِ سُورَةِ الصَّافَّاتِ، وَثَلَاثِ آيَاتٍ مَنْ أَوَّلِ سُورَةِ الْحَشْرِ، (وَقُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ)، وَالْمُعَوِّذَتَيْنِ. فَقَامَ الرَّجُلُ كَأَنَّهُ لَمْ يَشْتَكِ قَطُّ». رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ، وَفِيهِ أَبُو جَنَابٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ ; لِكَثْرَةِ تَدْلِيسِهِ وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآل وسلم کے پاس موجود تھا ، ایک دیہاتی آپ کی خدمت میں حاضر ہوا ، اس نے عرض کی : اے اللہ کے نبی ! میرا ایک بھائی ہے جسے تکلیف لاحق ہے ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآل وسلم نے دریافت کیا : اسے کیا تکلیف ہے ؟ اس نے عرض کی : اسے جنون ( یا مرگی ) ہے ۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآل وسلم نے فرمایا : اسے میرے پاس لے آؤ! حضرت ابی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : اس نے آپ کے سامنے اس کو بٹھایا ، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآل وسلم نے اسے دم کیا ، آپ نے سورۂ فاتحہ پڑھی سورۂ بقرہ کی ابتدائی طار آیات پڑھیں اور یہ آیت پڑھی : " اور تمہارا معبود ایک معبود ہے ، اور آیت لاکرسی اور سورۂ بقرہ کی آخری تین آیات پڑھیں اور سورۂ آل عمران کی یہ آیت پڑھی : اللہ تعالی یہ گواہی دیتا ہے اس کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے "۔سورۂ اعراف کی یہ آیت پڑھی ۔" بے شک تمہارا پروردگار اللہ تعالی ہے"۔ سورۂ مومنون کی یہ آخری آیات پڑھیں : "تو اللہ تعالی بلند و برتر ہے جو بادشاہ ہے اور حق ہے "۔ سورۂ جن کی آیت پڑھی :" بے شک وہ بلند و برتر ہے ، وہ ہمارا پروردگار بزرگی والا ہے "۔ سورۂ صافات کی ابتدائی سد آیات پڑھیں ، سورۂ حشر کی ابتدائی تین آیات پڑھیں ، سورۂ اخلاص اور معوذ تین ( یہ سب آیات پڑھ کر اس کو دم کیا ) تو وہ شخص یوں کھرا ہو گیا جیسے اسے کوئی شکایت نہیں تھی ۔ یہ روایت عبداللہ بن احمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابو جناب ہے اور وہ ضعیف ہے، کیونکہ وہ بکثرت تدلیس کرتا ہے ، ابن حبان نے اسے ثقہی قرار دیا ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں
فَأْتِنِي بِهِ ← به لمم ← وَمَا وَجَعُهُ ← يَا نَبِيَّ اللَّهِ إِنَّ لِي أَخًا وَبِهِ وَجَعٌ ← «كُنْتُ عِنْدَ النَّبِيِّ فَجَاءَهُ أَعْرَابِيٌّ ← أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [Medical book] › Chapter of Insanity] · Hadith 8467
