مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الطِّبِّ] ‹ [بَابٌ فِي الْعَدْوَى وَالْهَامِ وَالطِّيَرَةِ وَغَيْرِ ذَلِكَ] · حديث 8395
8395 - «وَعَنْ أَبِي طَلْحَةَ الْخَوْلَانِيِّ قَالَ: دَخَلْنَا عَلَى عُمَيْرِ بْنِ سَعْدٍ فِي نَفَرٍ مِنْ أَهْلِ فِلَسْطِينَ، فَذَكَرْتُ عِنْدَهُ الْعَدْوَى، فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: " لَا عَدْوَى، وَلَا طِيَرَةَ، وَلَا هَامَ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَأَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ قِصَّةٌ طَوِيلَةٌ، وَفِيهِ عِيسَى بْنُ سِنَانٍ الْحَنَفِيُّ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
ابو طلحہ خولانی بیان کرتے ہیں : ہم لوگ حضرت عمیر بن سعد رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے ہم فلسطین سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد تھے ، میں نے ان کے سامنے بیماری کے متعدی ہونے کا ذکر کیا ، تو انہوں نے ارشاد فرمایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآل وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : "(بیماری کے ) متعدی ہونے ، بدشگونی اور ہام کی کوئی حیثیت نہیں ہے "۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور امام ابو یعلیٰ نے نقل کی ہے اس میں ایک طویل قصہ نقل ہوا ہے اس روایت کی سند میں ایک راوی عیسیٰ بن حبان حنفی ہے جسے ابن حبان اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے ۔ امام احمد اور دیگر حضرات نے ضعیف کہا ہے ۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔
ثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ. ← فِيهِ قِصَّةٌ طَوِيلَةٌ، وَفِيهِ عِيسَى بْنُ سِنَانٍ الْحَنَفِيُّ ← أَبُو يَعْلَى ← لَا عَدْوَى، وَلَا طِيَرَةَ، وَلَا هَامَ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، ← دَخَلْنَا عَلَى عُمَيْرِ بْنِ سَعْدٍ فِي نَفَرٍ مِنْ أَهْلِ فِلَسْطِينَ، فَذَكَرْتُ عِنْدَهُ الْعَدْوَى، ← أبي طلحة الخولاني
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [Medical book] › [A chapter on contagion, inspiration, flying, and other things] · Hadith 8395
