مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ] ‹ [بَابُ مَا جَاءَ فِي الْأَوْعِيَةِ] · حديث 8111
8111 - عَنْ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ قَالَ: «كُنَّا بِالْمَدِينَةِ، وَكَانَتْ كَثِيرَةَ الثَّمَرَةِ، فَحَرَّمَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْفَضِيخَ. وَجَاءَهُ رَجُلٌ فَسَأَلَهُ عَنِ امْرَأَةٍ عَجُوزٍ كَبِيرَةٍ أَنَسْقِيهَا النَّبِيذَ فَإِنَّهَا لَا تَأْكُلُ الطَّعَامَ؟ فَنَهَاهُ مَعْقِلٌ». رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ بِاخْتِصَارٍ وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ.
حضرت معقل بن یسار رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ہم مدینہ منورہ میں ہوتے تھے ، وہاں پھل بہت زیادہ ہوتا تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہم پر فضیخ کو حرام قرار دے دیا ۔ ایک شخص ان ( یعنی حضرت معقل رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور اس نے ایک بوڑھی عمر رسیدہ خاتون کے بارے میں دریافت کیا : کہ کیا ہم اسے نبیذ پلا دیں کیونکہ وہ کھانا نہیں کھاتی ہے، تو حضرت معقل رضی اللہ عنہ نے اس شخص کو منع کر دیا ۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے ۔ اور ان دونوں کے رجال ثقہ ہیں ۔
مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ
Hadith 8111
