مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ] ‹ [بَابٌ فِي الْغُبَيْرَاءِ وَالْفَضِيخِ وَالْخَلِيطَيْنِ وَالطِّلَاءِ] · حديث 8099
8099 - وَعَنْ أُمِّ مَعْبَدٍ «أَنَّهَا سَمِعَتْ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَنْهَى عَنِ الْخَلِيطَيْنِ قُلْتُ: وَمَا هُمَا؟ قَالَ: " التَّمْرُ وَالزَّبِيبُ». وَكَانَتْ أُمُّ مُغِيثٍ جَدَّةُ رَبِيعَةَ بْنِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَقَدْ صَلَّتِ الْقِبْلَتَيْنِ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي فَرْوَةَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدہ ام معبد رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتی ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ و علیہ وآلہ وسلم کو دو چیزیں مل کر (نبید تیار کرنے) سے منع کرتے ہوئے سنا ہے میں نے دریافت کیا: وہ دو چیزیں کی تھیں؟ انہوں نے جواب دیا : کھجوریں اور کشمش۔ سیدہ ام مغیث رضی اللہ تعالیٰ عنہ ربیعہ بن عبدالرحمن کی دادی ہیں اور انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ و علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ اقدس میں دونوں قبلوں کی طرف رخ کر کے نماز ادا کی ہے۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن عبداللہ بن ابو فروہ ہے، اور وہ متروک ہے۔
الْخَلِيطَيْنِ قُلْتُ: وَمَا هُمَا؟ ← رَسُولَ اللَّهِ «يَنْهَى ← أُمِّ مَعْبَدٍ ،أَنَّهَا
Hadith 8099
