مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ] ‹ [بَابٌ بِمَنْ يَبْدَأُ إِذَا فَرَغَ الشَّرَابُ ثُمَّ جِيءَ بِشَرَابٍ غَيْرِهِ] · حديث 8267
8267 - وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُسْرٍ قَالَ: «أَتَانَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَدَّمَتْ إِلَيْهِ جَدَّتِي تَمْرًا تُعَلِّلُهُ بِهِ، وَطَبَخَتْ لَهُ وَسَقَيْنَاهُمْ، فَنَفِدُ الْقَدَحُ، فَجِئْتُ بِقَدَحٍ آخَرَ، وَكُنْتُ أَنَا الْخَادِمَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " أَعْطِ الْقَدَحَ الَّذِي انْتَهَى إِلَيْهِ». قُلْتُ: لَهُ فِي الصَّحِيحِ حَدِيثٌ غَيْرُ هَذَا. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
حضرت عبداللہ بن بسر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے ، میری دادی نے آپ کی خدمت میں کھجوریں پیش کیں ، جو انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے لئے تیار کی تھیں اور آپ کے لئے کھانا پکایا تھا ، ہم نے ان حضرات کو پینے کے لئے بھی دیا ، جب پیالے میں موجود مشروب ختم ہو گیا ، تو میں ایک اور پیالہ لے کے آیا ، میں ہی خدمت گزار تھا ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا : پیالہ اس شخص کو دو ! جو پہلے آخری شخص تک پہنچا تھا۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : " صحیح " میں ان کے حوالے سے ایک اور حدیث منقول ہے جو اس کے علاوہ ہے ۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے ، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔
عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُسْرٍ،
Hadith 8267
