مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ] ‹ [بَابُ مَا جَاءَ فِي الْخَمْرِ وَمَنْ يَشْرَبُهَا] · حديث 8183
8183 - وَعَنِ أَبِي تَمِيمٍ الْجَيْشَانِيِّ أَنَّهُ سَمِعَ قَيْسَ بْنَ سَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ الْأَنْصَارِيَّ وَهُوَ عَلَى مِصْرَ يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: " «مَنْ كَذَبَ عَلَيَّ كَذِبَةً مُتَعَمِّدًا، فَلْيَتَبَوَّأْ مَضْجَعًا مِنَ النَّارِ، أَوْ بَيْتًا فِي جَهَنَّمَ» ". سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: " «مَنْ شَرِبَ الْخَمْرَ أَتَى عَطِشًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ، أَلَا فَكُلُّ مُسْكِرٍ خَمْرٌ، وَإِيَّاكُمْ وَالْغُبَيْرَاءَ» ". وَسَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو بَعْدَ ذَلِكَ يَقُولُ مِثْلَهُ، فَلَمْ يَخْتَلِفَا إِلَّا فِي بَيْتٍ أَوْ مَضْجَعٍ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ.
ابو تمیم جیشانی بیان کرتے ہیں : انہوں نے حضرت قیس بن سعد بن عبادہ انصاری رضی اللہ عنہ کو جو مصر کے گورنر تھے ، انہیں یہ بیان کرتے ہوئے سنا : وہ کہتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : جو شخص جان بوجھ کر میری طرف کوئی جھوٹی بات منسوب کرے ، اسے آگ کے بچھونے تک پہنچنے کے لئے تیار رہنا چاہیے ( راوی کو شک ہے ، شاید یہ الفاظ ہیں : ) جہنم میں موجود گھر تک پہنچنے کے لئے تیار رہنا چاہیے ۔ اور میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : جو شخص شراب پئے گا وہ قیامت کے دن پیاسا ہونے کے عالم میں آئے گا خبردار ہر نشہ آور چیز خمر ہے اور تم لوگ عبیراء ( نامی شراب ) سے بچ کے رہنا۔ راوی کہتے ہیں : ا س کے بعد میں نے حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کو بھی اس کی مانند بیان کرتے ہوئے سنا ان دونوں حضرات کے درمیان صرف لفظ گھر اور بستر کے بارے میں اختلاف تھا۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے اور امام ابو یعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے ۔
أَبِي تَمِيمٍ الْجَيْشَانِيِّ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [Book of syrups] › [Chapter on what came in wine and who drinks it] · Hadith 8183
