مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [أَبْوَابُ الْعِيدَيْنِ] ‹ [بَابُ سُجُودِ الشُّكْرِ] · حديث 3726
3726 - وَعَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ أَنَّهُ لَمَّا قُتِلَ ابْنُ الزُّبَيْرِ كَانَ عِنْدَهَا شَيْءٌ أَعْطَاهَا إِيَّاهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي سَفْطٍ فَأَمَرَتْ بِطَلَبِهِ فَلَمَّا وَجَدَتْهُ خَرَّتْ سَاجِدَةً. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ وَفِي بَعْضِ رِجَالِهِ كَلَامٌ.
سیدہ اسماء بنت ابو بکر صد یق رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: جب حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کوشہید کیا گیا توسیدہ اسماء رضی اللہ عنہ کے پاس ایک چیز تھی‘ جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کو ایک ٹوکری میں عطا کی تھی‘ سیدہ اسماء رضی اللہ عنہ نے اسے تلاش کرنے کا حکم دیا جب وہ انہیں مل گئی ‘ توسیدہ اسماء رضی اللہ عنہ سجدے میں چلی گئیں۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ اس کی سندحسن ہے ‘ اوراس کے بعض رجال کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔
Hadith 3726
