مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [أَبْوَابُ الْعِيدَيْنِ] ‹ [بَابُ صَلَاةِ سَيِّدِنَا رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ] · حديث 3641
3641 - «وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا ذُكِرَ لَهَا أَنَّ نَاسًا يَقْرَؤُونَ الْقُرْآنَ فِي اللَّيْلَةِ مَرَّةً أَوْ مَرَّتَيْنِ!! فَقَالَتْ: أُولَئِكَ قَرَءُوا وَلَمْ يَقْرَءُوا كُنْتُ أَقُومُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَيْلَةَ التَّمَامِ فَكَانَ يَقْرَأُ بِالْبَقَرَةِ وَآلِ عِمْرَانَ وَالنِّسَاءِ فَلَا يَمُرُّ بِآيَةٍ فِيهَا تَخْوِيفٌ إِلَّا دَعَا اللَّهَ وَاسْتَعَاذَ وَلَا يَمُرُّ بِآيَةٍ فِيهَا اسْتِبْشَارٌ إِلَّا دَعَا اللَّهَ وَرَغِبَ إِلَيْهِ». رَوَاهُ أَحْمَدُ وَجَاءَ عِنْدَهُ فِي رِوَايَةٍ: يَقْرَأُ أَحَدُهُمَا الْقُرْآنَ مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثًا وَأَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیّدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: ان کے سامنے یہ بات ذکر کی گئی: کچھ لوگ ایک رات میں پوراقر آن ایک مرتبہ یادومرتبہ پڑھ لیتے ہیں توسیدہ عائشہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ان لوگوں نے تلاوت کی بھی ہے‘ اورنہیں بھی کی ہے‘ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ساری رات نوافل ادا کرتی رہتی تھی‘ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان میں سورۂ بقرہ اورسورۂ آل عمران اور سورۂ نساء کی تلاوت کرتے تھے ‘اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب بھی کسی ایسی آیت کو پڑھتے تھے‘ جس میں خوف دلانے کاذکر ہوتا تھا‘ تو اللہ تعالی سے دعا کرتے تھے‘ اور اس چیز کے حوالے سے پناہ مانگتے تھے، اور جب بھی کوئی آیت پڑھتے تھے‘ جس میں کوئی خوشخبری ہوتی تھی‘ تو آپ اللہ تعالیٰ سے دعا مانگتے تھے اور اس کی طرف سے رغبت کا اظہار کر تے تھے۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ۔ انہوں نے اس روایت میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں:’’ ان دونوں میں سے ایک ‘ قرآن کو دومرتبہ یا تین مرتبہ پڑھ لیتا ہے‘‘۔ یہ روایت امام ابویعلیٰ نے بھی نقل کی ہے‘ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے‘ اوراس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ۔
لَهَا أَنَّ نَاسًا يَقْرَؤُونَ الْقُرْآنَ فِي اللَّيْلَةِ مَرَّةً أَوْ مَرَّتَيْنِ!! ← عَائِشَةَ أَنَّهَا
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The gates of the two feasts] › [Chapter of the Prayer of Our Master, Messenger of God, may God’s prayers and peace be upon him] · Hadith 3641
