مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [أَبْوَابُ الْعِيدَيْنِ] ‹ [بَابٌ فِي صَلَاةِ اللَّيْلِ] · حديث 3541
3541 - وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: " «إِنَّ اللَّهَ لَيَضْحَكُ إِلَى ثَلَاثَةِ نَفَرٍ: رَجُلٍ قَامَ فِي جَوْفِ اللَّيْلِ فَأَحْسَنَ الطَّهُورَ وَصَلَّى، وَرَجُلٌ نَامَ وَهُوَ سَاجِدٌ - أَحْسَبُهُ قَالَ: كَانَ فِي كَتِيبَةٍ فَانْهَزَمَتْ وَهُوَ عَلَى جَوَادٍ لَوْ شَاءَ أَنْ يَذْهَبَ لَذَهَبَ» ". قُلْتُ: رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ وَغَيْرُهُ بِغَيْرِ هَذَا السِّيَاقِ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي لَيْلَى وَفِيهِ كَلَامٌ كَثِيرٌ لِسُوءِ حِفْظِهِ لَا لِكَذِبِهِ.
حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا فرمان نقل کرتے ہیں:بے شک اللہ تعالی تین آدمیوں پر خوش ہوتا ہے ایک شخص جونصف رات کے وقت اٹھ کر اچھی طرح وضو کر کے نماز ادا کرتا ہے اور ایک وہ شخص جو سجدے کی حالت میں سو جاتا ہے۔ راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے: روایت میں یہ الفاظ ہیں : ایک وہ شخص جوکسی جنگی مہم میں ہو اور وہ مہم پسپاہوجائے اور وہ شخص گھوڑے پر سوار ہو( اور دشمن کی طرف چلا جائے )' حالانکہ اگر وہ بھی جانا چاہتا تو وہ بھی فرار ہو کر جاسکتا تھا۔(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں ): میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت امام ابن ماجہ نے اس سیاق کے بغیر نقل کی ہے۔یہ روایت امام بزارنےنقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابولیلیٰ ہے اور اس کے حافظے کی خرابی کی وجہ سے اس کے بارے میں بہت کلام کیا گیا ہے اس کے جھوٹا ہونے کی وجہ سے کلام نہیں کیا گیا (یعنی وہ جھوٹا نہیں ہے)۔
اَبِیْ سَعِیْدٍ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The gates of the two feasts] › [Chapter in the night prayer] · Hadith 3541
