مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [أَبْوَابُ الْعِيدَيْنِ] ‹ [بَابُ مَا جَاءَ فِي الْوَتْرِ] · حديث 3447
3447 - وَعَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ صُرْدٍ قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " «اسْتَاكُوا وَتَنَظَّفُوا وَأَوْتِرُوا فَإِنَّ اللَّهَ وِتْرٌ يُحِبُّ الْوِتْرَ» ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَمْرٍو الْبَجَلِيُّ ضَعَّفَهُ أَبُو حَاتِمٍ وَالدَّارَقُطْنِيُّ وَابْنُ عَدِيٍّ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَإِبْرَاهِيمُ بْنُ أَوْرَمَةَ ذَكَرَهُ فَأَحْسَنَ الثَّنَاءَ عَلَيْهِ.
حضرت سلیمان بن صرد رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے ارشادفرمایا: مسواک کرو! پاکیزگی حاصل کرو وتر ادا کرو بے شک اللہ تعالی وتر ہے اور وتر کو پسند کرتا ہے۔یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن عمروبجلی ہے جسے امام حاتم امام در قطنی اور ابن عدی نے ضعیف قرار دیا ہے ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے، ابراہیم بن اور مہ نے اس کا ذکر کرتے ہوئے اس کا تعریف بیان کی ہے۔
سُلَيْمَانُ بْنُ صُرَدٍ
Hadith 3447
