مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [أَبْوَابُ الْعِيدَيْنِ] ‹ [بَابُ صَلَاةِ الضُّحَى] · حديث 3423
3423 - وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: «قُطِعَ بِي مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَحَمَلَنِي عَلَى جَمَلٍ فَمَرَّ بِي وَأَنَا أَضْرِبُهُ فِي آخِرِ النَّاسِ فَضَرَبَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِسَوْطٍ فَمَا زَالَ فِي أَوَائِلِ النَّاسِ فَلَمَّا قَدِمْنَا مَكَّةَ » أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَرُدُّهُ إِلَيْهِ فَوَجَدْتُهُ يُصَلِّي سِتَّ رَكَعَاتٍ.
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے ساتھ سفر کر رہا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے مجھے اونٹ سواری کے لئے دیا آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا گزر میرے پاس سے ہوا تو میں لوگوں میں سب سے پیچھے تھا اور اسے مار کر چلا رہا تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے اسے اپنی چھڑی ماری تو وہ لوگوں سے آگے نکلنے لگا یہاں تک کہ جب ہم مکہ آ گئے تو میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی خدمت میں حاضر ہوا میں وہ (اونٹ) آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو واپس کرنا چاہتا تھا تو میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو پایا کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے اس وقت چھ رکعات ادا کی تھیں۔
«قُطِعَ بِي مَعَ رَسُولِ اللَّهِ فَحَمَلَنِي عَلَى جَمَلٍ، فَمَرَّ بِي ← جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ:
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The gates of the two feasts] › [Chapter of Duha prayer] · Hadith 3423
