مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [أَبْوَابُ الْعِيدَيْنِ] ‹ [بَابُ صَلَاةِ الضُّحَى] · حديث 3399
3399 - عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ «أَنَّهُ لَمْ يَرَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَّى الضُّحَى قَطُّ إِلَّا أَنْ يَخْرُجَ فِي سَفَرٍ أَوْ يَقْدِمَ مِنْ سَفَرٍ». رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: «كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَا يُصَلِّي الضُّحَى إِلَّا أَنْ يَقْدِمَ مِنْ سَفَرٍ أَوْ يَخْرُجَ» وَكَّلَاهُمَا رَوَاهُ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ رَوَّاحَةَ قَالَ: حَدَّثَنِي أَنَسٌ. قُلْتُ: وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُ، وَأَغْفَلَهُ الشَّرِيفُ.
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے کبھی بھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو چاشت کے وقت نماز ادا کرتے ہوئے نہیں دیکھا البتہ اگر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کسی سفر پرتشریف لے جانے لگتے یا سفر سے واپس تشریف لاتے( تو اس وقت نماز ادا کر لیتے تھے)۔یہ روایت امام احمد اور امام ابویعلی نقل کی ہے تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم چاشت کی نماز ادا نہیں کرتے تھے البتہ اگر آپ کسی سفر سے تشریف لاتے یا سفر پرتشریف لے جانے لگے تو ایسا کر لیتے تھے۔یہ دونوں روایات عبداللہ بن رواحہ نے نقل کی ہیں وہ بیان کرتے ہیں : حضرت انس رضی اللہ عنہ نے مجھے حدیث بیان کی ہے۔(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں): میں یہ کہتا ہوں : میں نے کسی کو ان کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے اور شریف نے بھی ان سے غفلت کی ہے۔
اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ،
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The gates of the two feasts] › [Chapter of Duha prayer] · Hadith 3399
