مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [أَبْوَابُ الْعِيدَيْنِ] ‹ [بَابُ النَّهْيِ عَنِ الصَّلَاةِ بَعْدَ الْعَصْرِ، وَغَيْرِ ذَلِكَ] · حديث 3368
3368 - وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: إِنَّ الشَّمْسَ تَطْلُعُ بَيْنَ قَرْنَيْ شَيْطَانٍ فَلَا تَرْتَفِعُ قَصَبَةً إِلَّا فُتِحَ لَهَا بَابٌ مِنْ أَبْوَابِ جَهَنَّمَ وَإِذَا انْتَصَفَ النَّهَارُ فُتِحَتْ لَهَا أَبْوَابُ جَهَنَّمَ قَالَ: فَكَانَ عَبْدُ اللَّهِ يَنْهَى عَنِ الصَّلَاةِ فِي هَاتَيْنِ السَّاعَتَيْنِ حِينَ تَطْلُعُ حَتَّى تَرْتَفِعَ، وَنِصْفِ النَّهَارِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ إِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
3368-حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں: بے شک سورج شیطان کے دو سینگوں کے درمیان طلوع ہوتا ہے' تو ابھی ہو ایک کانے (نرکل) جتنا بلند نہیں ہوتا کہ جہنم کا دروازہ کھول دیا جاتا ہے' جب نصف النہار کا وقت ہوتا ہے' تو پھر اس کے لئے جہنم کے دروازے کھولے جاتے ہیں۔ راوی بیان کرتے ہیں: حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ ان دو اوقات میں نما ز ادا کرنے سے منع کرتے تھے ' جب سورج طلوع ہو رہا ہو' یہاں تک کہ وہ بلند ہو جائے ' اور نصف النہار کے وقت۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے' اور اس کی سند حسن ہے۔
عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ
Hadith 3368
