مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْمَنَاقِبِ] ‹ [بَابٌ جَامِعٌ فِي فَضْلِهِ] · حديث 14329
14329 - وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " «لَمَّا أُسْرِيَ بِي إِلَى السَّمَاءِ دَخَلْتُ جَنَّةَ عَدْنٍ، فَوَقَعَتْ فِي يَدِي [تُفَّاحَةٌ]، فَلَمَّا وَضَعْتُهَا فِي يَدَيَّ انْفَلَقَتْ عَنْ حَوْرَاءَ، عَيْنَاءَ، مُرْضِيَةٍ، أَشْفَارُ عَيْنَيْهَا كَمَقَادِيمِ أَجْنِحَةِ النُّسُورِ، قُلْتُ لَهَا: لِمَنْ أَنْتِ؟ قَالَتْ: أَنَا لِلْخَلِيفَةِ مِنْ بَعْدِكَ» ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخِهِ بَكْرِ بْنِ سَهْلٍ قَالَ الذَّهَبِيُّ: مُقَارِبُ الْحَدِيثِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سُلَيْمَانَ الْعَبْدِيِّ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’جب مجھے آسمان کی طرف معراج کروائی گئی‘ تو میں جنت عدن میں داخل ہوا میرے سامنے ایک سیب آیا جب میں نے اسے اپنے ہاتھ میں رکھا تو وہ ایک حور کی طرف سے آیا تھا‘ جو خوبصورت آنکھوں والی پسندیدہ شخصیت کی مالک تھی‘ اس کی آنکھوں کی پلکیں یوں تھیں جس طرح عقاب کے آگے والے پر ہوتے ہیں میں نے اس سے دریافت کیا: تم کس کو ملوگی ؟ اس نے جواب دیا : میں آپ کے بعد والے خلیفہ کے لئے ہوں‘‘۔یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اورمعجم اوسط میں اپنے استاد بکربن سہل کے حوالے سے نقل کی ہے امام ذہبی کہتے ہیں: یہ مقارب الحد بث ہے اس نے سلیمان عبدی کے حوالے سے اس روایت کو نقل کیا ہے‘ جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے اس روایت کے بقیہ ر جال ’’صحیح‘‘ کے رجال ہیں۔
عُقْبَۃَ بْنِ عَامِرٍ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The niqab book] › [A door that brings together its virtue] · Hadith 14329
