مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْمَنَاقِبِ] ‹ [بَابٌ جَامِعٌ فِي فَضْلِهِ] · حديث 14317
14317 - وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: «كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَصْحَابُهُ يَسْبَحُونَ فِي غَدِيرٍ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " لِيَسْبَحْ كُلُّ رَجُلٍ مِنْكُمُ إِلَى صَاحِبِهِ ". فَسَبَحَ كُلُّ رَجُلٍ مِنْهُمْ إِلَى صَاحِبِهِ، وَبَقِيَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَبُو بَكْرٍ، فَسَبَّحَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى أَبِي بَكْرٍ حَتَّى عَانَقَهُ وَقَالَ: " أَنَا إِلَى صَاحِبِي، أَنَا إِلَى صَاحِبِي» ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
حضرت عبد الله بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آپ کے اصحاب ایک کنویں میں سے پانی نکال رہے تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم میں سے ہر فرد اپنے ساتھ والے فرد کو لے جائے‘ تو ان میں سے ہر ایک نے اپنے ساتھ والے فرد کو لے لیا‘ صرف نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ باقی رہ گئے‘ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو اپنے ساتھ ملایا اور ان کو گلے لگایا اور فرمایا: میں اپنے ساتھی کے ساتھ ہوں‘ میں اپنے ساتھی کے ساتھ ہوں۔یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایسا راوی ہے‘ جس سے میں واقف نہیں ہوں۔
إِلَى صَاحِبِي» رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ. ← إِلَى صَاحِبِي» ← أَبُو بَكْرٍ فَسَبَحَ النَّبِيُّ إِلَى أَبِي بَكْرٍ حَتَّى عَانَقَهُ ← بَقِيَ النَّبِيُّ ← كَانَ النَّبِيُّ وَأَصْحَابُهُ يَسْبَحُونَ فِي غَدِيرٍ ← ابْنِ عَبَّاسٍ،
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The niqab book] › [A door that brings together its virtue] · Hadith 14317
