مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْمَنَاقِبِ] ‹ [بَابٌ فِي قَوْلِهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَأُعْطِيَنَّ الرَّايَةَ رَجُلًا يُحِبُّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ وَيُحِبُّهُ اللَّهُ وَرَسُولُهُ] · حديث 14713
14713 - عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: «جَاءَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ الْيَهُودَ قَتَلُوا أَخِي قَالَ: " لَأَدْفَعَنَّ الرَّايَةَ إِلَى رَجُلٍ يُحِبُّ اللَّهَ وَرَسُولِهِ وَيُحِبُّهُ اللَّهُ وَرَسُولِهِ، يَفْتَحُ اللَّهُ عَلَى يَدَيْهِ، فَيُمَكِّنُكَ مِنْ قَاتِلِ أَخِيكَ ". فَاسْتَشْرَفَ لِذَلِكَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَبَعَثَ إِلَى عَلِيٍّ فَعَقَدَ لَهُ اللِّوَاءَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي أَرْمَدُ كَمَا تَرَى - وَهُوَ يَوْمَئِذٍ رَمَدٌ - فَتَفَلَ فِي عَيْنَيْهِ فَمَا رَمَدَتْ بَعْدَ يَوْمِهِ فَمَضَى». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَحْمَدُ بْنُ سَهْلِ بْنِ عَلِيٍّ الْبَاهِلِيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
حضرت عبدالله بن عمران رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں: انصار سے تعلق رکھنے والا ایک شخص نبی اکرم صلى الله علیہ وسلم کے پاس آیا اور اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہودیوں نے میرے بھائی کو شہید کر دیا ہے‘ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ سلم نے ارشاد فرمایا: ’’میں جھنڈا ایک ایسے شخص کو دوں گا جو اللہ اور اس کے رسول سے محبت کرتا ہے اور اللہ اور اس کا رسول اس سے محبت رکھتے ہیں الله تعالیٰ اس کے ہاتھ پرفتح نصیب کر دے گا اور تمہیں تمہارے بھائی کے قاتل پر قابو دیدے گا‘‘۔( راوی بیان کرتے ہیں:) تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ سلم کے اصحاب اس بات کے لئے خواہش مند رہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ سلم نے حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو پیغام بھیجا اور آپ نے ان کے لئے جھنڈا باندھا انہوں نے عرض کی : یا رسول الله ! جیسا کہ آپ ملاحظہ فرما رہے ہیں مجھے آشوب چشم کی شکایت ہے راوی کہتے ہیں: اس وقت انہیں آشوب چشم کی شکایت تھی‘ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ سلم نے ان کی آنکھوں میں لعاب دہن ڈالا تو اس کے بعد انہیں کوئی شکایت نہیں رہی اور پھر وہ چلے گئے۔یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی احمد بن سہل بن علی بابلی ہے‘ اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔
جاء رجل من الأنصار إلى رسول الله فقال ← ابْنِ عُمَرَ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The niqab book] › A chapter in his saying, may God’s prayers and peace be upon him, to give me a vision a man who loves God and his Messenger and loves God and his Messenger] · Hadith 14713
