مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْمَنَاقِبِ] ‹ [بَابُ قَوْلِهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ] · حديث 14641
14641 - «وَعَنْ وَهْبِ بْنِ حَمْزَةَ قَالَ: صَحِبْتُ عَلِيًّا [مِنَ الْمَدِينَةِ] إِلَى مَكَّةَ فَرَأَيْتُ مِنْهُ بَعْضَ مَا أَكْرَهُ، فَقُلْتُ: لَئِنْ رَجَعْتُ لَأَشْكُوَنَّكَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمَّا قَدِمْتُ لَقِيتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْتُ: رَأَيْتُ مِنْ عَلِيٍّ كَذَا وَكَذَا، فَقَالَ: " لَا تَقُلْ هَذَا ; فَهُوَ أَوْلَى النَّاسِ بِكُمْ بَعْدِي». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ دُكَيْنٌ ذَكَرَهُ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ وَلَمْ يُضَعِّفْهُ أَحَدٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا.
وہب بن حمزه بیان کرتے ہیں: میں مدینہ منورہ سے مکہ تک کے راستے میں حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ساتھ رہا میں نے ان کی طرف سے چند ایسی چیزیں دیکھیں جو مجھے اچھی نہیں لگیں تو میں نے کہا: جب میں واپس جاؤں گا‘ تو میں آپ کی شکایت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ سلم کے سامنے کروں گا جب میں آیا اور میری ملاقات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوئی‘ تو میں نے عرض کی: میں نے حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی طرف سے یہ یہ چیزیں دیکھی ہیں‘ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’تم یہ بات نہ کہو کیونکہ میرے بعد وہ تم لوگوں کے سب سے زیادہ قریب ہے‘‘۔یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی دکین ہے‘ جس کا ذکر ابن ابو حاتم نے کیا ہے کسی نے اس کو ضعیف قرار نہیں دیا ہے اس روایت کے بقیہ ر جال کی‘ توثیق کی گئی ہے۔
وهب بن حمزة
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The niqab book] › [Chapter of His Sayings, may God’s prayers and peace be upon him, Whoever is His Guardian, then His Sovereign is Exalted] · Hadith 14641
