حضرت زید بن ارقم رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں: حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ لوگوں کے ساتھ موجود تھے۔ انہوں نے فرمایا: میں اس شخص کو الله کا واسطہ دے کر یہ دریافت کرتا ہوں جس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ’’اے اللہ! جس کا میں مولیٰ ہوں تو علی بھی اس کا مولیٰ ہے اے اللہ! جو اس سے محبت رکھے تو اس سے محبت رکھنا اور جو اس سے دشمنی رکھے تو اس سے دشمنی رکھنا‘‘۔ راوی بیان کرتے ہیں: تو سولہ افراد کھڑے ہوئے اور انہوں نے اس بات کی گواہی دی۔یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابو سلیمان ہے‘ اور میں اس سے واقف نہیں ہوں البتہ بشیر بن سلیمان ہو سکتا ہے اگر تو یہ وہ ہے‘ تو پھریہ ثقہ ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The niqab book] › [Chapter of His Sayings, may God’s prayers and peace be upon him, Whoever is His Guardian, then His Sovereign is Exalted] · Hadith 14629
زاذان ابو عمر بیان کرتے ہیں: میں رحبہ میں حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس موجود تھا انہوں نے لوگوں کو واسطہ دے کر دریافت کیا کہ کون شخص اس وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس موجود تھا جب غدیرخم کے دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی تھی ؟ راوی کہتے ہیں: تو تیرہ افراد کھڑے ہوئے اور انہوں نے اس بات کی گواہی دی کہ غدیرخم کے دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا تھا:’’میں جس کا مولیٰ ہوں تو علی بھی اس کا مولیٰ ہے‘‘۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایسے راوی ہیں‘ جن سے میں واقف نہیں ہوں۔
زَاذَانَ أَبِي عُمَرَ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The niqab book] › [Chapter of His Sayings, may God’s prayers and peace be upon him, Whoever is His Guardian, then His Sovereign is Exalted] · Hadith 14630
حمید بن عماره بیان کرتے ہیں : میں نے اپنے والد کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے: وہ کہتے ہیں میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ سلم کویہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: آپ نے حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا ہاتھ پکڑ کر ارشاد فرمایا:’’میں جس کا مولیٰ ہوں تو یہ بھی اس کا مولیٰ ہے اے اللہ! جواس سے محبت رکھے تو اس سے محبت رکھنا جو اس سے دشمنی رکھے تو اس سے دشمنی رکھنا‘‘۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے‘ اور حمیدنامی راوی سے میں واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گی ہے۔
رَسُولِ اللَّهِ ← أَبِي ← حُمَيْدِ بْنِ عُمَارَةَ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The niqab book] › [Chapter of His Sayings, may God’s prayers and peace be upon him, Whoever is His Guardian, then His Sovereign is Exalted] · Hadith 14631
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کایہ فرمان نقل کرتے ہیں: ’’میں جس کا مولیٰ ہوں تو علی بھی اس کا مولیٰ ہے‘‘۔ یہ روایت امام بزار نے ایک حدیث کے ضمن میں نقل کی ہے‘ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔
ابْنِ عَبَّاسٍ،
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The niqab book] › [Chapter of His Sayings, may God’s prayers and peace be upon him, Whoever is His Guardian, then His Sovereign is Exalted] · Hadith 14632
عمیرہ بن سعد بیان کرتے ہیں: میں حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس موجود تھا جب انہوں نے منبر پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اصحاب کو واسطہ دےکر دریافت کیا کہ جس نے غدیرخم کے دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے‘ وہ اس بات کی گواہی دے تو بارہ افراد کھڑے ہوئے جن میں حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ اورحضرت ابو سعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ بھی شامل تھے اور انہوں نے اس بات کی گواہی دی کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے:’’میں جس کا مولیٰ ہوں تو علی بھی اس کا مولیٰ ہے اے اللہ! جو اس سے محبت رکھے تو اس سے محبت رکھنا اور جو اس سے دشمنی رکھے تو اس سے دشمنی رکھنا‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم صغیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں کمزوری پائی جاتی ہے۔
عَمِيرَةَ بْنِ سَعْدٍ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The niqab book] › [Chapter of His Sayings, may God’s prayers and peace be upon him, Whoever is His Guardian, then His Sovereign is Exalted] · Hadith 14633
عمیرہ بن سعد بیان کرتے ہیں: حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے لوگوں کور حبہ (کھلے میدان) میں جمع کیا میں وہاں موجود تھا انہوں نے فرمایا: میں اس شخص کو الله کا واسطہ دے کر دریافت کرتا ہوں جس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سناہے:’’میں جس کا مولیٰ ہوں توعلی بھی اس کا مولیٰ ہے‘‘(راوی بیان کرتے ہیں :) تو اٹھارہ افراد کھڑے ہوئے اور انہوں نے اس بات کی گواہی دی کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ سلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سناہے۔یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے‘ اور اس کی سند حسن ہے۔
عمير بن سعد
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The niqab book] › [Chapter of His Sayings, may God’s prayers and peace be upon him, Whoever is His Guardian, then His Sovereign is Exalted] · Hadith 14634
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں:نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’میں جس کا مولیٰ ہوں تو علی ؤبھی اس کا مولیٰ ہے‘‘۔یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے‘ اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔
اَبِیْ سَعِیْدٍ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The niqab book] › [Chapter of His Sayings, may God’s prayers and peace be upon him, Whoever is His Guardian, then His Sovereign is Exalted] · Hadith 14635
حضرت مالك بن حويرث رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’میں جس کا مولیٰ ہوں توعلی بھی اس کا مولیٰ ہے‘‘۔یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے‘ اور اس کے رجال کی‘ توثیق کی گئی ہے اس کے راویوں کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔
مَالِكِ بْنِ الْحُوَيْرِثِ:
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The niqab book] › [Chapter of His Sayings, may God’s prayers and peace be upon him, Whoever is His Guardian, then His Sovereign is Exalted] · Hadith 14636
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا کہ آپ نے حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا ہاتھ پکڑا اور پھر ارشاد فرمایا:’’یہ میر اولی ہے‘ اور میں اس کا ولی ہوں“۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی معلیٰ بن عرفان ہے‘ اور وہ متروک ہے۔
«هَذَا وَلِيِّي ← رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ آخِذًا بِيَدِ عَلِيٍّ ← عبد الله -يعني ابن مسعود-
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The niqab book] › [Chapter of His Sayings, may God’s prayers and peace be upon him, Whoever is His Guardian, then His Sovereign is Exalted] · Hadith 14637
حضرت بریدہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہم لوگوں کو ایک جنگی مہم پر بھیجا آپ نے حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو ہمارا امیر مقرر کیا جب ہم لوگ واپس آئے‘ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دریافت کیا: تم نے اپنے متعلقہ فرد کو کیسا پایا؟ راوی کہتے ہیں: تو شاید میں نے ان کی شکایت کی یا میرے علاوہ کسی اور نے ان کی شکایت کی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنا سر اٹھایا‘ میں ایک ایسا شخص تھا‘ جو زیادہ تر زمین کی طرف نظر رکھتا تھا‘ (جب میں نے نظر اٹھا کر دیکھا‘ تو) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا چہرہ سرخ ہو چکا تھا‘ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’جس کا میں ولی ہوں تو علی بھی اس کاولی ہے‘‘۔ تو میں نے کہا: اب میں ان کے بارے میں‘ میں دوبارہ کبھی بھی‘ آپ کو کوئی بات بری نہیں لگنے دوں گا۔ یہ روایت امام بزار نقل کی ہے‘ اور اس کے رجال’’صحیح‘‘ کے رجال ہیں۔
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The niqab book] › [Chapter of His Sayings, may God’s prayers and peace be upon him, Whoever is His Guardian, then His Sovereign is Exalted] · Hadith 14638
زیاد بن مطرف نے حضرت زید بن ارقم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے حوالے سے یہ روایت نقل کی ہے‘ اور بعض اوقات وہ اس میں حضرت زید بن ارقم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا ذکر نہیں کرتے ہیں۔ وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’جو یہ چاہتا ہو کہ وہ میری حیات کے مطابق زندگی بسر کرے اور میری موت کے مطابق مرےاور اس جنت الخلد میں سکونت اختیار کرے جس کا میرےپروردگار نے میرے ساتھ وعدہ کیا ہے‘ اور وہ اپنے ہاتھ کے ذریعے وہاں کے پودے بوئے‘ تو اسے علی بن ابو طالب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے محبت رکھنی چاہیے‘ کیونکہ وہ انہیں ہدایت سے نکالے گا نہیں‘ اور وہ تمہیں گمراہی میں داخل نہیں کرے گا‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یحیی ٰبن علی یعلی اسلمی ہے‘ اور وہ ضعیف ہے۔
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The niqab book] › [Chapter of His Sayings, may God’s prayers and peace be upon him, Whoever is His Guardian, then His Sovereign is Exalted] · Hadith 14639
حضرت عمار بن ياسر رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’میں اس شخص کو یہ تلقین کرتا ہوں‘ جو مجھ پر ایمان رکھتا ہے‘ اور میری تصدیق کرتا ہے‘ وہ علی بن ابو طالب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ولاء (یعنی دوستی) رکھے‘ جو شخص اس سے ولا ءرکھے گا‘ وہ مجھ سے ولاءرکھے گا‘ اور جو مجھ سے ولاء رکھے گا‘ وہ اللہ تعالیٰ سے ولاءرکھے گا‘ جو شخص اس سے محبت رکھے گا‘ وہ مجھ سے محبت رکھے گا‘ اور جو مجھ سے محبت رکھے گا‘ وہ الله تعالیٰ سے محبت رکھے گا جو اس سے بغض رکھے گا‘ وہ مجھ سے بغض رکھے گا‘ اور جو مجھ سے بغض رکھے گا‘ وہ اللہ تعالیٰ سے بغض رکھے گا‘‘۔یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے جن میں سے زیادہ بہتر سند میں ضعیف راویوں کی ایک جماعت موجود ہے‘ جن کی‘ توثیق بھی کی گئی ہے۔
عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The niqab book] › [Chapter of His Sayings, may God’s prayers and peace be upon him, Whoever is His Guardian, then His Sovereign is Exalted] · Hadith 14640