داؤد بن یزید اؤدی اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے مسجد میں داخل ہوئے لوگ ان کے پاس اکٹھے ہو گئے ایک نوجوان اٹھ کر ان کے پاس آیا اور بولا : میں آپ کو اللہ کا واسطہ دے کر یہ دریافت کرتا ہوں کہ کیا آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے:’’میں جس کا مولیٰ ہوں توعلی بھی اس کا مولیٰ ہے اے اللہ! جو اس سے محبت رکھے تو اس سے محبت رکھنا اور جو اس سے دشمنی رکھے تو اس سے دشمنی رکھنا‘‘۔راوی بیان کرتے ہیں:توحضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا: میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کویہ ارشاد فرماتے ہوئے سناہے:’’میں جس کا مولیٰ ہوں تو علی بھی اس کا مولیٰ ہے اے اللہ! جواس سے محبت رکھے تو اس سے محبت رکھنا اور جو اس سے دشمنی رکھے تو اس سے دشمنی رکھنا‘‘۔یہ روایت امام ابو یعلیٰ نے نقل کی ہے امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے امام بزار کی دو اسناد میں سے ایک سند میں ایک ایسا راوی ہے‘ جس کا نام بیان نہیں کیا گیا‘ اور دوسری سند کے بقیہ رجال ثقہ ہیں امام ابو یعلیٰ کی سند میں ایک راوی داؤد بن یزید ہے‘ اور وہ ضعیف ہے۔
رَسُولِ اللَّهِ ← إِنِّي أَشْهَدُ أَنِّي ← ((من كنت مولاه فعلي مولاه، اللهم وال من والاه وعاد من عاداه)). ← رَسُولِ اللَّهِ ← أَنْشُدُكَ بِاللَّهِ، ← دخل أبو هريرة المسجد فاجتمع إليه الناس فقام إليه شاب ← أَبِيهِ ← دَاوُدَ بْنِ يَزِيدَ الْأَوْدِيِّ،
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The niqab book] › [Chapter of His Sayings, may God’s prayers and peace be upon him, Whoever is His Guardian, then His Sovereign is Exalted] · Hadith 14617
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’میں جس کا مولی ہوں تو علی بھی اس کا مولیٰ ہے اے اللہ ! جو اس سے محبت رکھے تو اس سے محبت رکھنا اور جو اس سے دشمی رکھے تو اس سے دشمنی رکھنا‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمر بن شبیب مسلمی ہے‘ اور وہ ضعیف ہے۔
ابْنِ عُمَرَ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The niqab book] › [Chapter of His Sayings, may God’s prayers and peace be upon him, Whoever is His Guardian, then His Sovereign is Exalted] · Hadith 14618
حضر ت زید بن ارقم رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں : حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے لوگوں کو اللہ کا واسطہ دے کر یہ دریافت کیا‘ انہوں نے ہر اس شخص کو الله کا واسطہ دیا جس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سناہو:’’میں جس کا مولیٰ ہوں تو علی رضی بھی اس کا مولیٰ ہے اے اللہ! جواس سے محبت رکھے تو اس سے محبت رکھنا اور جو اس سے دشمنی ر کھے تو اس سے دشمنی رکھنا‘‘۔(راوی بیان کرتے ہیں :)تو باره بدری صحابہ کرام کھڑے ہوئے اور انہوں نے اس بات کی گواہی دی (حضرت زید بن ارقم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں:) میں ان افراد میں سے ایک تھا جس نے اس بات کو چھپایا تھا‘ تو میری بینائی رخصت ہو گئی۔یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے البتہ معجم اوسط میں انہوں نے بینائی رخصت ہونے اور بات کو چھپانے اور حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی دعا کا تذکرہ نہیں کیا۔
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The niqab book] › [Chapter of His Sayings, may God’s prayers and peace be upon him, Whoever is His Guardian, then His Sovereign is Exalted] · Hadith 14619
ان کی نقل کردہ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں :”حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اس شخص کے خلاف دعائے ضرر کی تھی جو اس بات کو چھپائے۔ معجم اوسط کے رجال ثقہ ہیں۔
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The niqab book] › [Chapter of His Sayings, may God’s prayers and peace be upon him, Whoever is His Guardian, then His Sovereign is Exalted] · Hadith 14620
حضرت مالک بن حویرث رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’میں جس کا مولیٰ ہوں توعلی بھی اس کا مولیٰ ہے‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نقل کی ہے‘ اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔
مَالِكِ بْنِ الْحُوَيْرِثِ:
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The niqab book] › [Chapter of His Sayings, may God’s prayers and peace be upon him, Whoever is His Guardian, then His Sovereign is Exalted] · Hadith 14621
حضرت حبشی بن جنادہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے غدیرخم کے دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ’’اے اللہ! جس کا میں مولیٰ ہوں تو علی بھی اس کا مولیٰ ہے اے اللہ! جو اس سے محبت رکھے تو اس سے محبت رکھنا اور جو اس سے دشمنی رکھے تو اس سے دشمنی رکھنا اور جو اس کی مدد کرے تو اس کی مدد کرتا اور جو اس کی اعانت کرے تو اس کی اعانت کرنا‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے‘ اور اس کے رجال کی‘ توثیق کی گئی ہے۔
رَسُولِ اللَّهِ ← حُبْشِي بْنِ جُنَادَةَ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The niqab book] › [Chapter of His Sayings, may God’s prayers and peace be upon him, Whoever is His Guardian, then His Sovereign is Exalted] · Hadith 14622
حضرت جریر رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں: حجتہ الوداع کے موقع پر ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تھے ہم ایک جگہ پہنچے جسے غدیرخم کہا جاتا ہے‘ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اعلان کروایا کہ سب لوگ اکٹھے ہو جائیں یعنی ہم مہاجرین اور انصار اکٹھے ہو گئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے درمیان کھڑے ہوئے آپ نے ارشاد فرمایا: اے لوگو! تم کس بات کی گواہی دیتے ہو؟ ہم نے عرض کی: ہم اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دریافت کیا: اور کسی بات کی گواہی دیتے ہو؟ انہوں نے عرض کی: اس بات کی کہ حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس کے بندے‘ اور اس کے رسول ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے در یافت کیا: تمہارا ولی کون ہے؟ لوگوں نے عرض کی: اللہ اور اس کا رسول ہمارے مولیٰ ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : تمہارا ولی کون ہے؟ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپناہا تھ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے بازو پر رکھا انہیں کھڑا کیا پھر ان کے بازو کو چھوڑا اور ان کی کلائی کو پکڑ لیا اور پھر یہ ارشاد فرمایا:’’اللہ اور اس کا رسول جس کے مولیٰ ہوں تو یہ بھی اس کا مولیٰ ہے اے اللہ! جواس سے محبت رکھے تو اس سے محبت رکھنا اور جو اس سے دشمنی رکھے تو اس سے دشمنی رکھنا اے اللہ! لوگوں میں سے جو اس سے محبت رکھے تو اس شخص کےلئے محبت کرنے والا ہو جانا اور جو اس سے بغض رکھے تو اس کے لئے غصہ کرنے والا ہو جانا اے الله ! وہ نیک لوگوں کے بعد مجھے تیرے علاوہ اور کوئی ایسا نہیں ملتا زمین میں اس کو میں جس کے سپرد کروں‘ تو اس کے بارے میں بھلائی کا فیصلہ دینا‘‘۔ بشر نامی راوی کہتے ہیں : میں نے اپنے استاد سے دریافت کیا:وہ دو نیک بندے کون تھے؟ انہوں نے جواب دیا: مجھے نہیں معلوم۔یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی بشر بن حرب ہے‘ اور وہ کمزور ہے‘ اور اس کی سند میں ایسا راوی بھی ہے‘ جس سے میں واقف نہیں ہوں۔
جَرِيرٌ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The niqab book] › [Chapter of His Sayings, may God’s prayers and peace be upon him, Whoever is His Guardian, then His Sovereign is Exalted] · Hadith 14623
زیاد بن ابو زیاد بیان کرتے ہیں: میں نے حضرت علی بن ابو طالب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو سنا انہوں نے لوگوں کو واسطہ دے کر فرمایا: میں اس مسلمان شخص کو الله تعالیٰ کا واسطہ دے کر دریافت کرتا ہوں جس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کوغدیرخم کے دن وہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا تھا‘ جو آپ نے کھڑے ہوکر ارشاد فرمائی تھی تو بار ہ بدری صحابہ کرام کھڑےہوئے اور انہوں نے اس بات کی گواہی دی۔یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے‘ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The niqab book] › [Chapter of His Sayings, may God’s prayers and peace be upon him, Whoever is His Guardian, then His Sovereign is Exalted] · Hadith 14624
نذیر بیان کرتے ہیں : میں نے حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو جنگ جمل کے دن حضرت طلحہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا:اے طلحہ! میں آپ کو الله کا واسطہ دے کر یہ دریافت کرتا ہوں کہ کیا آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ’’اے اللہ !جو اس سے محبت رکھے تو اس سے محبت رکھنا اور جو اس سے دشمنی رکھے تو اس سے دشمنی رکھنا‘‘۔ تو حضرت طلحہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے جواب دیا: جی ہاں انہیں یہ بات یاد آئی تو وہ واپس چلے گئے۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے‘ اور نذیر نامی راوی سے روایت نقل کرنے میں اس کا بیٹا منفرد ہے۔
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The niqab book] › [Chapter of His Sayings, may God’s prayers and peace be upon him, Whoever is His Guardian, then His Sovereign is Exalted] · Hadith 14625
حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا ہاتھ پکڑا اور پھر یہ ارشاد فرمایا: ’’کیا میں مومنین کے نزدیک ان کی اپنی جانوں سے زیادہ قریب نہیں ہوں؟ جس شخص کا میں ولی ہوں توعلی بھی اس شخص کا ولی ہے‘‘۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے‘ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔
سَعْدَ بْنَ اَبِیْ وَقَّاصِ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The niqab book] › [Chapter of His Sayings, may God’s prayers and peace be upon him, Whoever is His Guardian, then His Sovereign is Exalted] · Hadith 14626
سعید بن وہب اور زید بن یثیع بیان کرتے ہیں: حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے رحبہ کے مقام پر لوگوں کو اللہ کا واسطہ دے کر دریافت کیا کہ جس شخص نے غدیرخم کے دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کوارشاد فرماتے ہوئے سنا تھا‘ وہ کھڑا ہو جائے راوی کہتے ہیں: سعید بن وہب والی طرف میں چھ افراد کھڑے ہوئے اور زید بن یثیع والی طرف میں سات افراد کھڑے ہوئے اور انہوں نے اس بات کی گواہی دی کہ ان لوگوں نے غدیرخم کے دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے بارے میں یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا تھا: کیا میں مومنین کے نزدیک زیادہ قریب نہیں ہوں؟ لوگوں نے عرض کی: جی ہاں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’اے اللہ! جس کا میں مولیٰ ہوں توعلی بھی اس کا مولیٰ ہے اے اللہ! جواس سے محبت رکھے تو اس سے محبت رکھنا اور جو اس سے دشمنی رکھے تو اس سے دشمنی رکھنا‘‘۔یہ روایت عبداللہ نے نقل کی ہے‘ اور امام بزار نے اس کی مانند روایت نقل کی ہے لیکن اس سے زیادہ مکمل طور پر اسے نقل کیا ہے وہ کہتے ہیں: یہ سعید بن وہب اور زید بن یثیع کے حوالے سے منقول ہے‘ جس طرح یہاں مذکور ہے جبکہ عبداللہ کہتے ہیں: یہ سعید بن وہب کے حوالے سے زید بن یثیع سے منقول ہے بظاہر یہ لگتا ہے کہ اس میں واؤ رہ گیا ہے باقی اللہ بہتر جانتا ہے ان دونوں روایات کی سند حسن ہے۔
زيد بن يثيع ← سَعِيدِ بْنِ وَهْبٍ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The niqab book] › [Chapter of His Sayings, may God’s prayers and peace be upon him, Whoever is His Guardian, then His Sovereign is Exalted] · Hadith 14627
حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں: غدیرخم کے دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’جس کا میں مولیٰ ہوں تو علی بھی اس کا مولیٰ ہے‘‘۔ راوی بیان کرتے ہیں: راویوں نے اس کے بعد یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں:’’تو اس سے محبت رکھنا جو اس سے محبت رکھے اور تو اس سے دشمنی رکھنا جو اس سے دشمنی رکھے‘‘۔ یہ روایت امام احمد نقل کی ہے‘ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔
عَلِيٍّ،
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The niqab book] › [Chapter of His Sayings, may God’s prayers and peace be upon him, Whoever is His Guardian, then His Sovereign is Exalted] · Hadith 14628