مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْمَنَاقِبِ] ‹ [بَابٌ فِيمَا كَانَ مِنْ أَمْرِهِ وَوَفَاتِهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ] · حديث 14569
14569 - وَعَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ وَقَّاصٍ قَالَ: اجْتَمَعْنَا فِي دَارِ مَخْرَمَةَ - بَعْدَمَا قُتِلَ عُثْمَانُ - نُرِيدُ الْبَيْعَةَ، فَقَالَ أَبُو جَهْمِ بْنُ حُذَيْفَةَ: إِنَّا مَنْ بَايَعْنَا مِنْكُمْ فَإِنَّا لَا نَحُولُ دُونَ قَصَاصٍ، فَقَالَ عَمَّارٌ: أَمَّا مِنْ دَمِ عُثْمَانَ فَلَا، فَقَالَ أَبُو جَهْمٍ: اللَّهَ يَا ابْنَ سُمَيَّةَ!! اللَّهَ لَتُقَادَنَّ مِنْ جَلَدَاتٍ جُلِدْتَهَا وَلَا يُقَادُ مِنْ دَمِ عُثْمَانَ؟ قَالَ: فَانْصَرَفْنَا يَوْمَئِذٍ عَلَى غَيْرِ بَيْعَةٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا.
علقمہ بن وقاص بیان کرتے ہیں ہم لوگ دارمخرمہ میں اکٹھے ہوئے حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی شہادت کے بعد کی بات ہے ہمارا ارادہ بیعت کرنے کا تھا‘ تو حضرت ابو جہم بن حذیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا: ہم لوگ بیعت اس صورت میں کریں گے کہ جب قصاص کے لئے کوئی رکاوٹ نہ بنے حضرت عمار نے کہا: جہاں تک حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے خون کا تعلق ہے‘ تو پھر یہ نہیں ہو گا‘ تو حضرت ابو جہم رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا: اللہ کا واسطہ ہے‘ اے ابن سمیہ! الله کا واسطہ ہے‘ تمہیں چند کوڑے لگائے گئے تو تمہیں ان کا بدلہ دیدیا جائے‘ اور حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے خون کا قصاص نہیں لیا جائے گا۔ راوی کہتے ہیں: تو اس دن ہم بیعت کے بغیر واپس چلے گئے۔روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے‘ اور اس کے رجال کی‘ توثیق کی گئی ہے۔
عَلْقَمَةَ بْنِ وَقَّاصٍ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The niqab book] › [Chapter about what was of his command and death, may God be pleased with him] · Hadith 14569
