مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْمَنَاقِبِ] ‹ [بَابٌ جَامِعٌ فِي فَضْلِهِ وَبِشَارَتِهِ بِالْجَنَّةِ] · حديث 14533
14533 - وَعَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَدِيِّ بْنِ الْخِيَارِ: أَنَّ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ قَالَ لَهُ: يَا ابْنَ أَخِي، أَدْرَكْتَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ فَقَالَ: لَا. وَلَكِنْ خَلَصَ إِلَيَّ مِنْ عِلْمِهِ [وَالْيَقِينُ] مَا يَخْلُصُ إِلَى الْعَذْرَاءِ فِي سِتْرِهَا. قَالَ: فَتَشَهَّدَ، ثُمَّ قَالَ: أَمَّا بَعْدُ، فَإِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - بَعَثَ مُحَمَّدًا - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِالْحَقِّ، فَكُنْتُ فِيمَنِ اسْتَجَابَ لِلَّهِ وَلِرَسُولِهِ، وَآمَنَ بِمَا بُعِثَ بِهِ مُحَمَّدٌ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ هَاجَرْتُ الْهِجْرَتَيْنِ كَمَا قُلْتُ، وَنِلْتُ صِهْرَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَبَايَعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَوَاللَّهِ مَا عَصَيْتُهُ، وَلَا غَشَشْتُهُ حَتَّى تَوَفَّاهُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ -. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
عبد الله بن عدی بن خیار بیان کرتے ہیں: حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ان سے فرمایا: اے میرے بھتیجے! تم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا زمانہ پایا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: جی نہیں! تاہم یہ ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا علم اور یقین مجھ تک اسی طرح خالص طور پر پہنچا ہے‘ جس طرح وہی پردہ دار خاتون تک پردے میں پہنچے گا‘ تو حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا: تم کلمہ شہادت پڑھو پھر انہوں نے فرمایا: امابعد! بے شک اللہ تعالیٰ نے حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو حق کے ہمراہ مبعوث کیا اور میں ان افراد میں سے ایک تھا جنہوں نے اللہ اور اس کے رسول کے حکم کوقبول کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جس چیز کے ہمراہ مبعوث ہوئے تھے میں اس پر ایمان لایا میں نے دو مرتبہ ہجرت کی جس طرح میں نے بیان کیا ہے‘ اور مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دامادی کا شرف حاصل ہے میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بیعت حاصل کی اللہ کی قسم ! نہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کبھی نافرمانی کی اور نہ ہی آپ کو کبھی دھوکہ دیا یہاں تک کہ الله تعالیٰ نے نبی اکرم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کووفات دے دی۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے‘ اور اس کے ر جال’’صحیح‘‘ کے ر جال ہیں۔
عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَدِيِّ بْنِ الْخِيَارِ،
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The niqab book] › A chapter that brings together his virtue and his glad tidings of Heaven. · Hadith 14533
