مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْمَنَاقِبِ] ‹ [بَابٌ فِيمَا وَرَدَ مِنَ الْفَضْلِ لِأَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ وَغَيْرِهِمَا مِنَ الْخُلَفَاءِ وَغَيْرِهِمْ] · حديث 14389
14389 - وَعَنْ عَرْفَجَةَ قَالَ: «صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْفَجْرَ، ثُمَّ قَالَ: " وُزِنَ أَصْحَابِي اللَّيْلَةَ ; فَوُزِنَ أَبُو بَكْرٍ فَوَزَنَ، ثُمَّ وُزِنَ عُمَرُ فَوَزَنَ، ثُمَّ وُزِنَ عُثْمَانُ فَوَزَنَ» ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ أَبِي الْمُسَاوِرِ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ فِي رِوَايَةٍ وَضَعَّفَهُ فِي رِوَايَاتٍ.
حضرت عرفجہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں فجر کی نماز پڑھائی پھر آپ نے ارشاد فرمایا: ’’گزشتہ رات میرے اصحاب کا وزن کیا گیا ابو بکر کا وزن کیا گیا‘ تو وہ وزنی تھا‘ عمر کا وزن کیا گیا‘ تو وہ وزنی تھا پھر عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا وزن کیا گیا‘ تو وہ وزنی تھا‘‘۔یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالاعلی بن ابو مساور ہے‘ اور وہ متروک ہے ایک روایت کے مطابق یحییٰ بن معین نے اسے ثقہ قرار دیا ہے‘ اور دیگر روایات کے مطابق انہوں نے اسے ضعیف کہا ہے۔
«صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللَّهِ الْفَجْرَ، ثُمَّ ← عَرْفَجَةَ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The niqab book] › [Chapter on the merits of Abu Bakr and Omar and others from the caliphs and others] · Hadith 14389
