مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْمَنَاقِبِ] ‹ [بَابٌ فِيمَا وَرَدَ مِنَ الْفَضْلِ لِأَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ وَغَيْرِهِمَا مِنَ الْخُلَفَاءِ وَغَيْرِهِمْ] · حديث 14365
14365 - وَعَنْ عَلِيٍّ قَالَ: سَبَقَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَصَلَّى أَبُو بَكْرٍ، وَثَلَّثَ عُمَرُ، ثُمَّ خَبَطَتْنَا فِتْنَةٌ - أَوْ أَصَابَتْنَا فِتْنَةٌ - يَعْفُو اللَّهُ عَمَّنْ يَشَاءُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَقَالَ: ثُمَّ خَبَطَتْنَا فِتْنَةٌ، يُرِيدُ أَنْ يَتَوَاضَعَ بِذَلِكَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ فر ماتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سبقت لے گئے حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ دوسرے فرد ہیں‘ اورحضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ تیسرے فرد ہیں پھر فتنے نے ہمیں مخبوط الحواس کر دیا (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) پھر ہمیں فتنہ لاحق ہوا تو اللہ تعالیٰ جس سے چاہے گا درگزر کرےگا۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے۔ انہوں نے یہ کہا ہے کہ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا یہ کہنا کہ پھر فتنے نے ہمیں مخبوط الحواس کر دیا وہ اس کے ذریعے تواضع کا اظہار کر رہے تھے یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے‘ اور امام احمد کے رجال ثقہ ہیں
عَلِيٍّ،
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The niqab book] › [Chapter on the merits of Abu Bakr and Omar and others from the caliphs and others] · Hadith 14365
