مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ التَّفْسِيرِ] ‹ قَوْلُهُ تَعَالَى: {يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَتَّخِذُوا بِطَانَةً مِنْ دُونِكُمْ} [آل عمران: 118]. · حديث 10900
10900 - عَنْ أَبِي أُمَامَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - «فِي قَوْلِهِ عَزَّ وَجَلَّ: {يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَتَّخِذُوا بِطَانَةً مِنْ دُونِكُمْ لَا يَأْلُونَكُمْ خَبَالًا وَدُّوا مَا عَنِتُّمْ قَدْ بَدَتِ الْبَغْضَاءُ مِنْ أَفْوَاهِهِمْ وَمَا تُخْفِي صُدُورُهُمْ أَكْبَرُ قَدْ بَيَّنَّا لَكُمُ الْآيَاتِ إِنْ كُنْتُمْ تَعْقِلُونَ} [آل عمران: 118]، قَالَ: هُمُ الْخَوَارِجُ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ.
حضرت ابو امامہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالے سے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں نقل کرتے ہیں:(ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ’’اے ایمان والو تم اپنے علاوہ (کسی دوسرے مذہب سے تعلق رکھنے والے فرد)کو راز دار نہ بناؤ کیونکہ وہ لوگ تمہارے بارے میں فتنہ انگیزی کرنے میں کوئی کوتاہی نہیں کریں گے اور وہ یہ خواہش رکھتے ہیں کہ تمہیں تکلیف لاحق ہو ان کے منہ سے بغض ظاہر ہو جاتا ہے اور جو ان کے سینوں میں چھپا ہوا ہے وہ زیادہ بڑا ہے ہم نے تمہارے لئے واضح آیات بیان کر دی ہیں اگر تم عقل رکھتے ہو‘‘۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: (یا حضرت ابو امامہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا :)اس سے مراد خوارج ہیں ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند عمدہ ہے۔
هُمُ الْخَوَارِجُ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ. ← اَبِیْ اُمَامَۃَ،
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [Book of exegesis] › The Almighty said: {O those who believe, do not take a blanket without you.} [Al-Imran: 118]. · Hadith 10900
