مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ التَّفْسِيرِ] ‹ [سُورَةُ قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ وَمَا وَرَدَ فِيهَا مِنَ الْفَضْلِ وَمَا ضُمَّ إِلَيْهَا مِنَ الْفَضْلِ] · حديث 11546
11546 - وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو «أَنَّ أَبَا أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيَّ كَانَ فِي مَجْلِسٍ وَهُوَ يَقُولُ: أَلَا نَسْتَطِيعُ أَنْ نَقُومَ بِثُلُثِ الْقُرْآنِ كُلَّ لَيْلَةٍ؟ قَالُوا: وَهَلْ نَسْتَطِيعُ ذَلِكَ؟ قَالَ: فَإِنَّ {قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ} [الإخلاص: 1] ثُلُثُ الْقُرْآنِ. قَالَ: فَجَاءَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يَسْمَعُ أَبَا أَيُّوبَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " صَدَقَ أَبُو أَيُّوبَ». رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ ضَعْفٌ.
حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں: حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ ایک محفل میں موجود تھے اور وہ یہ فرما رہے تھے: کیا ہم اس بات کی استطاعت نہیں رکھتے ؟ کہ روزانہ رات کے وقت ایک تہائی قرآن پڑھ لیا کریں لوگوں نے عرض کی : کیا ہم اس بات کی استطاعت رکھتے ہیں ؟ تو انہوں نے فرمایا : سورت اخلاص ایک تہائی قرآن ہے راوی بیان کرتے ہیں: اسی دوران نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف لے آئے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ، حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی بات سن رہے تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ابو ایوب نے ٹھیک کہا ہے ۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے ۔
فَجَاءَ النَّبِيُّ وَهُوَ يَسْمَعُ أَبَا أَيُّوبَ، ← فَإِنَّ {قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ} [الإخلاص: ثُلُثُ الْقُرْآنِ. ← وَهَلْ نَسْتَطِيعُ ذَلِكَ ← أَلَا نَسْتَطِيعُ أَنْ نَقُومَ بِثُلُثِ الْقُرْآنِ كُلَّ لَيْلَةٍ؟ ← عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّ أَبَا أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيَّ كَانَ فِي مَجْلِسٍ وَهُوَ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [Book of exegesis] › [Surat say: He is God One, and the virtue contained in it and the merit that is attached to it.] · Hadith 11546
