مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ التَّفْسِيرِ] ‹ [سُورَةُ لَمْ يَكُنْ] 29 - 91 - (سُورَةُ لَمْ يَكُنْ الَّذِينَ كَفَرُوا) · حديث 11510
11510 - وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: «جَاءَ رَجُلٌ إِلَى عُمَرَ - رَحِمَهُ اللَّهُ - يَسْأَلُهُ، فَجَعَلَ عُمَرُ يَنْظُرُ إِلَى رَأْسِهِ مَرَّةً، وَإِلَى رِجْلَيْهِ أُخْرَى، هَلْ يَرَى عَلَيْهِ مِنَ الْبُؤْسِ؟ ثُمَّ قَالَ لَهُ عُمَرُ: كَمْ مَالُكَ؟ قَالَ: أَرْبَعُونَ مِنَ الْإِبِلِ. قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: قُلْتُ: صَدَقَ اللَّهُ وَرَسُولُهُ " لَوْ كَانَ لِابْنِ آدَمَ وَادِيَانِ مِنْ ذَهَبٍ لَابْتَغَى ثَالِثًا، وَلَا يَمْلَأُ جَوْفَ ابْنِ آدَمَ إِلَّا التُّرَابُ، وَيَتُوبُ اللَّهُ عَلَى مَنْ تَابَ ". فَقَالَ عُمَرُ: مَا هَذَا؟ قُلْتُ: هَكَذَا أَقْرَأَنِيهَا أُبَيٌّ. قَالَ: فَمُرَّ بِنَا إِلَيْهِ، قَالَ: فَجَاءَ إِلَى أُبَيٍّ، فَقَالَ: مَا يَقُولُ هَذَا؟ قَالَ أُبَيٌّ: هَكَذَا أَقْرَأَنِيهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: أَفَأَثْبَتَّهَا فِي الْمُصْحَفِ؟ قَالَ: نَعَمْ». رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں ایک شخص حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس آیا اور ان سے (مال وغیرہ) مانگا ، حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اس کا سر سے لے کر پاؤں تک بغور جائزہ لیا کہ کیا اس پر غربت کے آثار دکھائی دیتے ہیں؟ پھر حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اس سے دریافت کیا: تمہارے پاس کتنا مال ہے؟ اس نے جواب دیا: چالیس اونٹ ہیں ، حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں : میں نے کہا: اللہ اور اس کے رسول نے سچ فرمایا ہے (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے:) ’’اگر انسان کے پاس سونے کی دو وادیاں ہوں تو وہ تیسری کی خواہش کرے گا، انسان کا پیٹ صرف مٹی بھر سکتی ہے اور جو شخص توبہ کرے تو اللہ تعالیٰ اس کی توبہ قبول کرتا ہے‘‘۔ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے دریافت کیا: یہ کیا چیز ہے؟ میں نے کہا: حضرت ابی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے مجھے یہ اسی طرح پڑھایا ہے راوی کہتے ہیں: پھر حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہمیں ساتھ لے کر حضرت ابی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس گئے اور دریافت کیا: یہ کیا کہتا ہے؟ حضرت ابی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بتایا کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے اسی طرح پڑھایا ہے پھر انہوں نے دریافت کیا: کیا میں اسے مصحف میں نوٹ کر لوں ؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں ۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
ابْنِ عَبَّاسٍ،
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [Book of exegesis] › [Surah was not) 29 - 91 - (Surah was not those who disbelieve) · Hadith 11510
