مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ التَّفْسِيرِ] ‹ قَوْلُهُ تَعَالَى: {وَيَسْأَلُونَكَ عَنِ الْمَحِيضِ} [البقرة: 222] وَقَوْلُهُ: {نِسَاؤُكُمْ حَرْثٌ لَكُمْ} [البقرة: 223]. · حديث 10864
10864 - وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: «نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ: {نِسَاؤُكُمْ حَرْثٌ لَكُمْ} [البقرة: 223] فِي أُنَاسٍ مِنَ الْأَنْصَارِ أَتَوُا النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَسَأَلُوهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " ائْتِهَا عَلَى كُلِّ حَالٍ إِذَا كَانَ فِي الْفَرْجِ». رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ. قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي النِّكَاحِ أَحَادِيثُ مِنْ هَذَا الْبَابِ.
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں : یہ آیت نازل ہوئی : ”تمہاری بیویاں تمہارے کھیت ہیں‘‘۔ یہ انصار سے تعلق رکھنے والے کچھ لوگوں کے بارے نازل ہوئی تھی جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ سے دریافت کیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تم کسی بھی حالت میں عورت کے پاس جا سکتے ہو جبکہ صحبت اگلی شرمگاہ میں ہو۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی رشد ین بن سعد ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:)میں یہ کہتا ہوں : اس سے پہلے نکاح سے متعلق باب میں اس نوعیت کی کچھ احادیث گزر چکی ہیں۔
«نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ: فِي أُنَاسٍ مِنَ الْأَنْصَارِ أَتَوُا النَّبِيَّ فَسَأَلُوهُ، ← ابْنِ عَبَّاسٍ،
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [Book of exegesis] › God Almighty said: {And they ask you about menstruation} [Al-Baqarah: 222] and His saying: {Your wives are a plow for you} [Al-Baqarah: 223]. · Hadith 10864
