مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ التَّفْسِيرِ] ‹ [سُورَةُ وَالضُّحَى] · حديث 11498
11498 - وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: «عُرِضَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَا هُوَ مَفْتُوحٌ عَلَى أُمَّتِهِ [مِنْ بَعْدِهِ] كُفْرًا كُفْرًا، فَسُرَّ بِذَلِكَ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - {وَلَسَوْفَ يُعْطِيكَ رَبُّكَ فَتَرْضَى} [الضحى: 5] فَأَعْطَاهُ اللَّهُ - تَعَالَى - فِي الْجَنَّةِ أَلْفَ قَصْرٍ، فِي كُلِّ قَصْرٍ مَا يَنْبَغِي لَهُ مِنَ الْوِلْدَانِ وَالْخَدَمِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ،
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے وہ چیزیں پیش کی گئیں جو آپ کے بعد آپ کی اُمت کے لئے کشادہ کر دی جائیں گی وہ ایک ایک کر کے پیش کی گئیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس سے خوش ہوئے تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی : ’’عنقریب تمہارا پروردگار تمہیں اتنا عطا کرے گا کہ تم راضی ہوجاؤ گے‘‘۔ تو اللہ تعالیٰ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو جنت میں ایک ہزار محلات عطا کرے گا جن میں سے ہر ایک محل میں جتنے خدام اور بچے آپ چاہیں گے وہ آپ کو ملیں گے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔
ابْنِ عَبَّاسٍ،
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [Book of exegesis] › [Surah and Duha] · Hadith 11498
