مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ التَّفْسِيرِ] ‹ سُورَةُ وَيْلٌ لِلْمُطَفِّفِينَ] · حديث 11474
11474 - عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - اسْتَعْمَلَ سِبَاعَ بْنَ عُرْفُطَةَ عَلَى الْمَدِينَةِ فَقَرَأَ {وَيْلٌ لِلْمُطَفِّفِينَ} [المطففين: 1] فَقُلْتُ: هَلَكَ فَلَانٌ لَهُ صَاعَانِ، صَاعٌ يُعْطِي بِهِ وَصَاعٌ يَأْخُذُ بِهِ». رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ إِسْمَاعِيلَ بْنِ مَسْعُودٍ الْجَحْدَرِيِّ وَهُوَ ثِقَةٌ.
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سباع بن عرفطہ کو مدینہ منورہ کا نگران مقرر کیا انہوں نے یہ آیت تلاوت کی: ’’ناپ تول میں کمی کرنے والوں کے لئے بربادی ہے‘‘۔ تو میں نے سوچا کہ فلاں شخص تو ہلاکت کا شکار ہو گیا جس نے دو مخصوص قسم کے پیمانے رکھے ہوئے ہیں ایک کے حساب سے وہ ادائیگی کرتا ہے اور ایک کے حساب سے وصولی کرتا ہے۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف اسماعیل بن مسعود جحدری کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔
أَبِي هُرَيْرَةَ،
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [Book of exegesis] › Surah wail for the supplicants] · Hadith 11474
