مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ التَّفْسِيرِ] ‹ قَوْلُهُ تَعَالَى: {وَلِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِ جَنَّتَانِ} الرحمن: 46]. « · حديث 11390
11390 أَبِي الدَّرْدَاءِ أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يَقُولُ عَلَى الْمِنْبَرِ: {وَلِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِ جَنَّتَانِ} [الرحمن: 46]، فَقُلْتُ: وَإِنْ زَنَى وَإِنْ سَرَقَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الثَّانِيَةَ: {وَلِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِ جَنَّتَانِ} [الرحمن: 46]، فَقُلْتُ: وَإِنْ زَنَى وَإِنْ سَرَقَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الثَّالِثَةَ: {وَلِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِ جَنَّتَانِ} [الرحمن: 46]، فَقُلْتُ: وَإِنْ زَنَى وَإِنْ سَرَقَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ فَقَالَ: " نَعَمْ، وَإِنْ رَغِمَ أَنْفُ أَبِي الدَّرْدَاءِ» ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَلَفْظُهُ: «عَنْ عَمْرِو بْنِ الْأَسْوَدِ أَنَّهُ خَرَجَ مِنْ مَنْزِلِهِ، وَخَرَجَ أَبُو الدَّرْدَاءِ، وَهُمَا يُرِيدَانِ الْمَسْجِدَ، وَعَمْرٌو خَلْفَهُ وَهُوَ يَقُولُ: {وَلِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِ جَنَّتَانِ} [الرحمن: 46]، فَقَالَ عَمْرٌو: وَإِنْ زَنَى وَإِنْ سَرَقَ؟ فَكَرَّرَهَا مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثًا، قَالَ: نَعَمْ، وَإِنَّ رَغِمَ أَنْفُكَ يَا عَمْرُو، ثُمَّ قَالَ: لَعَلَّكَ وَجَدْتَ فِي نَفْسِكَ يَا عَمْرُو، مَا قُلْتُ لَكَ إِلَّا مَا قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَذَكَرَ نَحْوَهُ، فَقَالَ: " وَإِنْ رَغِمَ أَنْفُكَ يَا عُوَيْمِرُ» "، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
حضرت ابو درداء رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں : انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کوسنا آپ منبر پر یہ آیت پڑھ رہے تھے: ’’اور جو شخص اپنے پروردگار کی بارگاہ میں حاضر ہونے کے حوالے سے ڈرتا ہو اس کے لئے دو جنتیں ہیں‘‘۔ راوی کہتے ہیں: میں نے عرض کی : یارسول اللہ! اگرچہ اس نے زنا کا ارتکاب کیا ہو ، اگرچہ اس نے چوری کی ہو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دوسری مرتبہ یہ آیت پڑھی: ’’اور جو شخص اپنے پروردگار کی بارگاہ میں حاضر ہونے کے حوالے سے ڈرتا ہو اس کے لئے دو جنتیں ہیں‘‘۔ میں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! اگرچہ اس نے زنا کیا ہوا ، اگرچہ اس نے چوری کی ہو؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تیسری مرتبہ یہ آیت ’’اور جو شخص اپنے پروردگار کی بارگاہ میں حاضر ہونے کے حوالے سے ڈرتا ہو اس کے لئے دو جنتیں ہیں‘‘۔ میں نے عرض کی : یارسول اللہ ! اگرچہ اس نے زنا کیا ہوا گرچہ اس نے چوری کی ہو ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! اگرچہ ابو درداء کی ناک خاک آلود ہو جائے (یعنی اسے کتنا ہی برا کیوں نہ لگے) ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے روایت کے الفاظ یہ ہیں: عمرو بن اسود کے بارے میں یہ بات منقول ہے: وہ اپنے گھر سے نکلے ، حضرت ابو درداء رضی اللہ تعالیٰ عنہ بھی گھر سے نکلے یہ دونوں حضرات مسجد کی طرف جارہے تھے عمرو ، حضرت ابو درداء رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پیچھے تھے اور حضرت ابو درداء رضی اللہ تعالیٰ عنہ یہ پڑھارہے تھے : ’’اور جو شخص اپنے پروردگار کی بارگاہ میں حاضر ہونے کے حوالے سے ڈرتا ہو اس کے لئے دو جنتیں ہیں‘‘۔ تو عمرو نے دریافت کیا: اگرچہ اس شخص نے زنا کیا ہوا گرچہ اس نے چوری کی ہو؟ تو حضرت ابو درداء رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے دو یا تین مرتبہ اس آیت کو دہرایا پھر انہوں نے کہا: جی ہاں! اگرچہ تمہاری ناک خاک آلود ہو! اے عمرو! پھر انہوں نے فرمایا: شاید اے عمرو! تمہیں اپنے ذہن میں کچھ الجھن محسوس ہو میں نے تمہیں وہی بات کہی ہے جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے ارشاد فرمائی تھی ..... اس کے بعد راوی نے حسب سابق حدیث ذکر کی اور اس میں یہ الفاظ ہیں ’’اے عویمر !اگرچہ تمہاری ناک خاک آلود ہو‘‘۔ امام احمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
النَّبِيَّ وَهُوَ ← أَبِي الدَّرْدَاءِ أَنَّهُ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [Book of exegesis] › Allah, the Most High, said: {And to him who fears the standing of his Lord are two gardens} Al-Rahman: 46]. « · Hadith 11390
