مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ التَّفْسِيرِ] ‹ قَوْلُهُ تَعَالَى: {وَفِي عَادٍ إِذْ أَرْسَلْنَا عَلَيْهِمُ الرِّيحَ الْعَقِيمَ} الذاريات: 41]. · حديث 11366
11366 - عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: «قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " مَا فَتَحَ اللَّهُ عَلَى عَادٍ مِنَ الرِّيحِ [الَّتِي أُهْلِكُوا فِيهَا] إِلَّا مِثْلَ مَوْضِعِ الْخَاتَمِ، فَمَرَّتْ بِأَهْلِ الْبَادِيَةِ فَحَمَلَتْ مَوَاشِيَهُمْ وَأَمْوَالَهُمْ بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ، فَلَمَّا رَأَى ذَلِكَ أَهْلُ الْحَاضِرِ قَالُوا: هَذَا عَارِضٌ مُمْطِرُنَا، فَأَلْقَتْ أَهْلَ الْبَادِيَةِ وَمَوَاشِيَهُمْ عَلَى أَهْلِ الْحَاضِرَةِ» ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُسْلِمٌ الْمُلَائِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’اللہ تعالیٰ نے جب قوم عاد پر وہ یوا بھیجی جس میں وہ ہلاکت کا شکار ہوئے تو اس کے صرف اتنے حصے کو کھولا گیا تھا، جتنی ایک انگوٹھی کی جگہ ہوتی ہے وہ دیہاتی لوگوں کے پاس سے گزری تو اس نے ان کے جانور اور اموال زمین اور آسمان کے درمیان اٹھا لیے جب شہری لوگوں نے اس ہوا کو دیکھا تو انہوں نے کہا: یہ تو بادل ہے جو ہم پر بارش نازل کرے گا تو اس ہوا نے دیہاتی لوگوں کو اور ان کے جانوروں کو شہری لوگوں پر ڈال دیا ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی مسلم ملائی ہے اور وہ ضعیف ہے۔
ابْنِ عُمَرَ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [Book of exegesis] › The Almighty said: {And it is more than usual when we sent upon them the sterile wind} Al-Dhariyat: 41]. · Hadith 11366
