مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ التَّفْسِيرِ] ‹ [سُورَةُ غَافِرٍ] قَوْلُهُ تَعَالَى: {غَافِرِ الذَّنْبِ} [غافر: 3]. · حديث 11318
11318 - عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ فِي قَوْلِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - {غَافِرِ الذَّنْبِ وَقَابِلِ التَّوْبِ شَدِيدِ الْعِقَابِ ذِي الطَّوْلِ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ إِلَيْهِ الْمَصِيرُ} [غافر: 3] قَالَ: (غَافِرُ الذَّنْبِ) لِمَنْ يَقُولُ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ (وَقَابِلُ التَّوْبِ) لِمَنْ يَقُولُ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ (شَدِيدُ الْعِقَابِ) لِمَنْ لَا يَقُولُ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ (ذِي الطُّولِ) ذِي الْغِنَى (لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ) كَانَتْ كُفَّارُ قُرَيْشٍ لَا يُوَحِّدُونَهُ فَوَحَّدَ نَفْسَهُ (إِلَيْهِ الْمَصِيرُ) مَصِيرُ مَنْ يَقُولُ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ فَيُدْخِلُهُ الْجَنَّةَ، وَمَصِيرُ مَنْ لَا يَقُولُ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ فَيُدْخِلُهُ النَّارَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ الْحِمَّانِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں : (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ’’گناہ کی مغفرت کرنے والا اور توبہ قبول کرنے والا اور زبردست سزا دینے والا اور خوشحالی والا جس کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے اور اسی کی طرف لوٹایا جاتا ہے ‘‘۔ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا : یہاں گناہ کے مغفرت کرنے والے سے مراد یہ ہے کہ وہ اس کے گناہ کی مغفرت کرے گا جولا الہ الا اللہ پڑھتا ہو اور توبہ قبول کرنے والا اس کے لئے ہے جو یہ کہے: اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے اور شدید عذاب دینے والا ہے اس کے لئے ہے جو لا الہ الا اللہ نہ پڑھے اور ’’ذی الطول‘‘ سے مراد یہ ہے کہ وہ خوشحالی والا ہے ، اس کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے کیونکہ کفار قریش اس کی وحدانیت کا اعتراف نہیں کرتے تھے ، تو اس نے خودا پنی وحدانیت کا اظہار کیا اسی کی طرف لوٹنا ہے یعنی اس شخص نے بھی لوٹنا ہے جولا اللہ الا اللہ پڑھ لے گا تو اللہ تعالیٰ اسے جنت میں داخل کر دے گا اور اس نے بھی لوٹنا ہے جولا الہ الا اللہ نہیں پڑھے گ اور اللہ تعالیٰ اسے جہنم میں داخل کر دے گا۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی کی بن عبدالحمید حمانی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔
عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ فِي قَوْلِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [Book of exegesis] › [Surah al-Ghaffir] (The Forgiver of Sins) says: {The Forgiver of Sins} [The Forgiver: 3]. · Hadith 11318
