مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ التَّفْسِيرِ] ‹ سُورَةُ فَاطِرٍ] قَوْلُهُ تَعَالَى: {فَمِنْهُمْ ظَالِمٌ لِنَفْسِهِ وَمِنْهُمْ مُقْتَصِدٌ} فاطر: 32]. · حديث 11294
11294 - وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ صُهْبَانَ قَالَ: قُلْتُ لِعَائِشَةَ: أَرَأَيْتِ قَوْلَ اللَّهِ - تَعَالَى - {ثُمَّ أَوْرَثْنَا الْكِتَابَ الَّذِينَ اصْطَفَيْنَا مِنْ عِبَادِنَا فَمِنْهُمْ ظَالِمٌ لِنَفْسِهِ وَمِنْهُمْ مُقْتَصِدٌ وَمِنْهُمْ سَابِقٌ بِالْخَيْرَاتِ بِإِذْنِ اللَّهِ} [فاطر: 32]- الْآيَةَ؟ قَالَتْ: أَمَّا السَّابِقُ فَقَدْ مَضَى فِي حَيَاةِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَشَهِدَ لَهُ بِالْجَنَّةِ، وَأَمَّا الْمُقْتَصِدُ فَمَنِ اتَّبَعَ آثَارَهُمْ فَعَمِلَ مِثْلَ أَعْمَالِهِمْ حَتَّى يَلْحَقَ بِهِمْ، وَأَمَّا الظَّالِمُ لِنَفْسِهِ فَمِثْلِي وَمِثَلُكَ وَمَنِ اتَّبَعَنَا، وَكُلُّهُمْ فِي الْجَنَّةِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الصَّلْتُ بْنُ دِينَارٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
عقبہ بن صہبان بیان کرتے ہیں : میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی خدمت میں گزارش کی ، اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ ”پھر ہم نے کتاب کا وارث ان لوگوں کو بنا دیا جنہیں ہم نے اپنے بندوں میں سے منتخب کیا تھا ان میں سے کچھ لوگ اپنے اوپر ظلم کرنے والے ہیں ان میں سے کچھ لوگ میانہ روی اختیار کرنے والے ہیں ان میں سے کچھ لوگ اللہ کے حکم کے تحت بھلائی کی طرف سبقت لے جانے والے ہیں‘‘۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے فرمایا: جہاں تک سبقت لے جانے والوں کا تعلق ہے ، تو وہ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی میں گزر چکے ہیں اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کے حق میں جنت کی گواہی دی ہے ۔ جہاں تک میانہ روی اختیار کرنے والوں کا تعلق ہے تو یہ وہ لوگ ہیں جو ان حضرات کی پیروی کریں گے اور ان کے اعمال کی مانند عمل کر کے ان لوگوں کے ساتھل جائیں گے۔ اور جہاں تک اپنے اوپر ظلم کرنے والوں کا تعلق ہے تو وہ میرے تمہارے جیسے اور ہمارے پیروکار قسم کے لوگ ہیں ، لیکن یہ سب جنت میں جائیں گے۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی صلت بن دینار ہے اور وہ متروک ہے۔
عُقْبَةَ بْنَ صُهْبَانَ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [Book of exegesis] › Surat Fatir] Exalted said: {Some of them are themselves unjust, and some of them are supplicants} Fatir: 32]. · Hadith 11294
