مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ التَّفْسِيرِ] ‹ قَوْلُهُ تَعَالَى: {لَا تُلْهِيهِمْ تِجَارَةٌ وَلَا بَيْعٌ عَنْ ذِكْرِ اللَّهِ} [النور: 37]. · حديث 11234
11234 - عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ أَنَّهُ رَأَى نَاسًا مِنْ أَهْلِ السُّوقِ سَمِعُوا الْأَذَانَ فَتَرَكُوا أَمْتِعَتَهُمْ وَقَامُوا إِلَى الصَّلَاةِ، فَقَالَ: هَؤُلَاءِ الَّذِينَ قَالَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ -: {لَا تُلْهِيهِمْ تِجَارَةٌ وَلَا بَيْعٌ عَنْ ذِكْرِ اللَّهِ} [النور: 37]. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: ایک مرتبہ انہوں نے بازار سے تعلق رکھنے والے کچھ لوگوں کو دیکھا کہ انہوں نے جیسے ہی اذان سنی تو اپناساز وسامان چھوڑ دیا اور بولے: نماز کی طرف چلو! تو حضرت عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا : یہ وہ لوگ ہیں جن کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے یہ فرمایا ہے: ’’وہ لوگ کہ تجارت اور خرید وفروخت انہیں اللہ کے ذکر سے غافل نہیں کرتے ہیں‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے اس روایت کے بقیہ رجال’’ صحیح‘‘ کے رجال ہیں ۔
هَؤُلَاءِ الَّذِينَ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [Book of exegesis] › The Almighty said: {Do not be distracted by trade, nor sell by the remembrance of God} [An-Nur: 37]. · Hadith 11234
