مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ التَّفْسِيرِ] ‹ [تَفْسِيرُ قِصَّةِ الْإِفْكِ] وَتَأْتِي طُرُقُ الْحَدِيثِ - حَدِيثِ الْإِفْكِ - فِي مَنَاقِبِ عَائِشَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا. · حديث 11222
11222 - وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي قَوْلِهِ {الْخَبِيثَاتُ لِلْخَبِيثِينَ وَالْخَبِيثُونَ لِلْخَبِيثَاتِ} [النور: 26] يَقُولُ: الْخَبِيثَاتُ مِنَ الْقَوْلِ لِلْخَبِيثِينَ مِنَ الرِّجَالِ وَالْخَبِيثُونَ مِنَ الرِّجَالِ لِلْخَبِيثَاتِ مِنَ الْقَوْلِ وَالطَّيِّبَاتُ لِلطَّيِّبِينَ يَقُولُ: وَالطَّيِّبَاتُ مِنَ الْقَوْلِ لِلطَّيِّبِينَ مِنَ الرِّجَالِ، نَزَلَتْ فِي الَّذِينَ قَالُوا فِي زَوْجِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَا قَالُوا مِنَ الْبُهْتَانِ، وَيُقَالُ: الْخَبِيثَاتُ لِلْخَبِيثِينَ: الْأَعْمَالُ الْخَبِيثَةُ تَكُونُ لِلْخَبِيثِينَ، وَالطَّيِّبَاتُ مِنَ الْأَعْمَالِ تَكُونُ لِلطَّيِّبِينَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ، وَكُلُّ إِسْنَادٍ مِنْهَا فِيهِ ضَعِيفٌ لَا يُحْتَجُّ بِهِ، وَرَوَاهُ مَوْقُوفًا عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ بِإِسْنَادَيْنِ رِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ. وَرَوَى نَحْوَهُ عَنِ الضَّحَّاكِ بْنِ مُزَاحِمٍ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں : ’’خبیث چیزیں ، خبیث لوگوں کے لئے مخصوص ہیں اور خبیث لوگ ، خبیث چیزوں کے لئے مخصوص ہیں ‘‘۔ حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں: یعنی خبیث قول خبیث مردوں کے لئے مخصوص ہے اور خبیث لوگ خبیث اقوال کے لئے مخصوص ہیں ۔ ’’ اور پاکیزہ چیزیں پاکیزہ لوگوں کے لئے ہیں‘‘ حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں یعنی پاکیزہ قول پاکیزہ لوگوں کے لئے مخصوص ہے ۔ یہ آیت ان لوگوں کے بارے میں نازل ہوئی تھی جنہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زوجہ محترمہ کے بارے میں بہتان لگایا تھا تو یہ بات کہی گی کہ خبیث باتیں خبیث لوگوں کے لئے ہیں یعنی خبیث اعمال بھی خبیث لوگوں کے لئے ہوں گے اور پاکیزہ اعمال پاکیزہ لوگوں کے لئے ہوں گے۔ یہ روایت امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے جن میں سے ہر ایک سند میں ایسا ضعیف راوی موجود ہے جس سے استدلال نہیں کیا جا تا۔ انہوں نے یہ روایت سعید بن جبیر پر موقوف روایت کے طور پر دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے جن میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔ انہوں نے اس کی مانند روایت ضحاک بن مزاحم کے حوالے سے نقل کی ہے جس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن محمد بن سعید بن ابو مریم ہے، اور وہ ضعیف ہے۔
ابْنِ عَبَّاسٍ فِي قَوْلِهِ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [Book of exegesis] › [Interpretation of the story of the deception] The methods of hadeeth - hadith of deception - come in the vicinity of Aisha - may God be pleased with them. · Hadith 11222
