مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ التَّفْسِيرِ] ‹ قَوْلُهُ تَعَالَى: {وَمَا مَنَعَنَا أَنْ نُرْسِلَ بِالْآيَاتِ إِلَّا أَنْ كَذَّبَ بِهَا الْأَوَّلُونَ} [الإسراء: 59]. · حديث 11128
11128 - عَنْ جَابِرٍ قَالَ: لَمَّا مَرَّ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِالْحِجْرِ قَالَ: " «لَا تَسْأَلُوا الْآيَاتِ فَقَدْ سَأَلَهَا قَوْمُ صَالِحٍ، فَكَانَتْ تَرِدُ مِنْ هَذَا الْفَجِّ، فَعَتَوْا عَنْ أَمْرِ رَبِّهِمْ فَعَقَرُوهَا [فَكَانَتْ تَشْرَبُ مَاءَهُمْ يَوْمًا، وَيَشْرَبُونَ لَبَنَهَا يَوْمًا، فَعَقَرُوهَا]، فَأَخَذَتْهُمْ صَيْحَةٌ أَهَمَدَ اللَّهُ مَنْ تَحْتَ أَدِيمِ السَّمَاءِ مِنْهُمْ إِلَّا رَجُلًا وَاحِدًا كَانَ فِي حَرَمِ اللَّهِ ". قِيلَ: مَنْ هُوَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: " أَبُو رِغَالٍ، فَلَمَّا خَرَجَ مِنَ الْحَرَمِ أَصَابَهُ مَا أَصَابَ قَوْمَهُ». رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ أَتَمَّ مِنْهُ، وَتَقَدَّمَ فِي سُورَةِ هُودٍ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کرتے ہیں : جب نبی اکرم رضی اللہ تعالیٰ عنہ حجر کے مقام سے گزرے تو آپ نے ارشاد فرمایا: تم لوگ نشانیوں کے بارے میں فرمائش نہ کرو کیونکہ حضرت صالح علیہ السلام کی قوم نے نشانیاں مانگی تھیں تو وہ اونٹنی اس راستے سے یہاں آتی تھی ان لوگوں نے اپنے پروردگار کے حکم کی نافرمانی کی اور اس اونٹنی کے پاؤں کاٹ دیے کیونکہ وہ ایک مخصوص دن میں ان کا پانی پیتی تھی اور وہ لوگ ایک مخصوص دن میں اس کا دودھ پیا کرتے تھے تو ان لوگوں نے اس کے پاؤں کاٹ دیے تو ان لوگوں کو ایک زبردست آواز نے اپنی گرفت میں لیا آسمان کے نیچے ان میں سے جتنے بھی لوگ موجود تھے ان سب کو اللہ تعالیٰ نے ختم دیا صرف ایک شخص بچا جو اللہ کے حرم میں موجود تھا عرض کی گئی : یا رسول اللہ ! وہ کون تھا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ ابو رغال تھا اور جب وہ حرم کی حدود سے باہر نکلا تو اسے بھی وہی چیز لاحق ہو گئی جو اس کی قوم کو لاحق ہوئی تھی۔ یہ روایت امام احمد اور امام بزار نے نقل کی ہے امام طبرانی نے معجم اوسط میں اس سے زیادہ مکمل روایت کے طور پر نقل کیا ہے جو اس سے پہلے سورت ہود سے متعلق باب میں گزر چکی ہے امام احمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔
لَمَّا مَرَّ النَّبِيُّ ← جَابِرٍ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [Book of exegesis] › The Almighty said: {And what prevented us from sending verses except that the first ones lied about them} [Al-Israa: 59]. · Hadith 11128
