مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ التَّفْسِيرِ] ‹ [سُورَةُ الْحِجْرِ] {رُبَمَا يَوَدُّ الَّذِينَ كَفَرُوا لَوْ كَانُوا مُسْلِمِينَ} [الحجر: 2]. · حديث 11104
11104 - عَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " «إِذَا اجْتَمَعَ أَهْلُ النَّارِ فِي النَّارِ وَمَعَهُمْ مَنْ شَاءَ اللَّهُ مِنْ أَهْلِ الْقِبْلَةِ قَالَ الْكُفَّارُ لِلْمُسْلِمِينَ: أَلَمْ تَكُونُوا مُسْلِمِينَ؟ قَالُوا: بَلَى، قَالُوا: فَمَا أَغْنَى عَنْكُمْ إِسْلَامُكُمْ وَقَدْ صِرْتُمْ مَعَنَا فِي النَّارِ؟ قَالُوا: كَانَتْ لَنَا ذُنُوبٌ فَأُخِذْنَا بِهَا. فَسَمِعَ اللَّهُ مَا قَالُوا، فَأَمَرَ مَنْ كَانَ فِي النَّارِ مِنْ أَهْلِ الْقِبْلَةِ فَأُخْرِجُوا، فَلَمَّا رَأَى ذَلِكَ مِنْ بَقِيَ مِنَ الْكُفَّارِ فِي النَّارِ قَالُوا: يَا لَيْتَنَا كُنَّا مُسْلِمِينَ فَنَخْرُجَ كَمَا خَرَجُوا ". ثُمَّ قَرَأَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ {الر تِلْكَ آيَاتُ الْكِتَابِ وَقُرْآنٍ مُبِينٍ - رُبَمَا يَوَدُّ الَّذِينَ كَفَرُوا لَوْ كَانُوا مُسْلِمِينَ} [الحجر: 1 - 2]». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ خَالِدُ بْنُ نَافِعٍ الْأَشْعَرِيُّ، قَالَ أَبُو دَاوُدَ: مَتْرُوكٌ، قَالَ الذَّهَبِيُّ: هَذَا تَجَاوُزٌ فِي الْحَدِّ، فَلَا يَسْتَحِقُّ التَّرْكَ، فَقَدْ حَدَّثَ عَنْهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ” جب اہل جہنم جہنم میں اکٹھے ہوں گے اور ان کے ساتھ جتنا اللہ کو منظور ہو گا اسے اہل قبلہ ہوں گے تو کفار مسلمانوں سے یہ کہیں گے کہ کیا تم لوگ مسلمان نہیں تھے؟ وہ جواب دیں گے: جی ہاں! تو کفار کہیں گے تمہارا اسلام تمہارے کس کام آیا جبکہ تم بھی ہمارے ساتھ جہنم میں ہو؟ تو وہ لوگ کہیں گے ہمارے کچھ گناہ تھے جس کی وجہ سے ہماری گرفت کی گئی اللہ تعالیٰ کفار کے قول کو سنے گا تو اہل قبلہ سے تعلق رکھنے والے جہنم میں موجود افراد کے بارے میں حکم دے گا انہیں وہاں سے نکالا جائے گا جب جہنم میں باقی رہ جانے والے کفار یہ صورت حال دیکھیں گے تو کہیں گے کاش ہم بھی مسلمان ہوتے تو ہم بھی یوں ہی نکل جاتے جس طرح یہ لوگ نکل گئے ہیں پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ تلاوت کی : ’’ میں اللہ کی پناہ مانگتا ہوں مردو دشیطان سے‘‘۔ ’’الر یہ کتاب اور قرآن مبین کی آیات ہیں جن لوگوں نے کفر کیا وہ یہ آرزو کریں گے کہ کاش وہ مسلمان ہوتے‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی خالد بن نافع اشعری ہے امام ابو داؤد کہتے ہیں : یہ متروک ہے امام ذہبی کہتے ہیں: اس نے حد سے تجاوز کیا تھالیکن یہ ترک کیے جانے کامستحق نہیں ہے کیونکہ امام احمد بن حنبل اور دیگر حضرات نے اس سے روایات نقل کی ہیں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔
اَبِیْ مُوْسیٰ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [Book of exegesis] › [Surat al-Hijr] {Those who disbelieve might be wished if they were Muslims} [Al-Hijr: 2]. · Hadith 11104
