مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ التَّفْسِيرِ] ‹ قَوْلُهُ تَعَالَى: {لَمَسْجِدٌ أُسِّسَ عَلَى التَّقْوَى} التوبة: 108]. · حديث 11056
11056 - وَعَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سُئِلَ عَنِ الْمَسْجِدِ الَّذِي أُسِّسَ عَلَى التَّقْوَى قَالَ: " هُوَ مَسْجِدِي هَذَا». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مَرْفُوعًا وَمَوْقُوفًا، وَفِي إِسْنَادِ الْمَرْفُوعِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَامِرٍ الْأَسْلَمِيُّ هُوَ ضَعِيفٌ، وَأَحَدُ إِسْنَادَيِ الْمَوْقُوفِ رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَزَادَ فِي الطَّرِيقِ الْآخَرِ: قَالَ عُرْوَةُ - يَعْنِي ابْنَ الزُّبَيْرِ -: مَسْجِدُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَيْرٌ مِنْهُ، إِنَّمَا أُنْزِلَتْ فِي مَسْجِدِ قُبَاءٍ. قُلْتُ: إِنَّمَا قَالَ عُرْوَةُ هَذَا لِأَنَّهُ لَمْ يَطَّلِعْ عَلَى الْمَرْفُوعِ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
حضرت زید بن ثابت رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس مسجد کے بارے میں دریافت کیا گیا جس کی بنیاد تقویٰ پر رکھی گئی تھی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اس سے مراد میری یہ مسجد ہے۔ یہ روایت امام طبرانی نے مرفوع اور موقوف دونوں طرح سے نقل کی ہے مرفوع روایت کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن عامر اسلمی ہے ، اور وہ ضعیف ہے موقوف روایات کی اسناد میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں اور دوسرے طریق میں یہ الفاظ زائد ہیں: عروہ بن زبیر بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مسجد ، مسجد قباء سے بہتر ہے لیکن یہ آیت مسجد قباء کے بارے میں نازل ہوئی تھی۔(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں :)میں یہ کہتا ہوں : عروہ نے یہ بات (شاید )اس لئے کہی کیونکہ وہ مرفوع حدیث پر مطلع نہیں ہو سکے تھے باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔
زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ،
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [Book of exegesis] › The Almighty said: {A mosque is founded on piety} At-Tawbah: 108]. · Hadith 11056
